اسد حکومت کی جانب سے کلورين گيس کا استعمال

  • Work-from-home

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ




شام کے عوام مصائب کا شکار ہيں اور دنيا تماشائ بنی ہوئ ہے۔


شام کی حکومت کی جانب سے اپنے معصوم شہريوں کو دہشت زدہ کرنے کے ليے کلورين گيس کے استعمال کے الزامات پر امريکہ کو شديد تشويش ہے۔ اس مرتبہ يہ کاروائ ادليب صوبہ ميں کی گئ ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شام ميں اس نوعيت کا يہ چھٹا واقعہ ہے۔ ہم عالمی برادری سے اپيل کرتے ہيں کہ اس معاملے پر يک زبان ہو کر احتجاج کريں اور اسد حکومت اور اس کے حمايتيوں کے خلاف عوامی دباؤ بڑھانے کے ليے ہر ممکن کوشش کريں تا کہ اسد حکومت کيميائ ہتھياروں کا استعمال ترک کر دے اور ان غير انسانی حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے ميں لايا جاۓ۔

امريکی حکومت اس بات پر يقین رکھتی ہے کہ مشرقی گھوٹا ميں متاثرين اور ديگر شامی باشندوں پر مظالم کی ذمہ داری حتمی طور پر روس کے سر ہے کيونکہ روس کی اس معاملے ميں دخل اندازی کے بعد شام کے باشندوں پر کيميائ ہتھيار استعمال کيے گۓ۔ شام کی حکومت کو احتساب سے محفوظ کر کے روس نے اپنے معاہدے کا پاس نہيں کيا۔ شام ميں تمام فريقين کی جانب سے کيميائ ہتھياروں کا استعمال فوری طور پر رکنا چاہيے۔

شام کی عوام پر خود ان کی اپنی ہی حکومت کے غير انسانی مظالم کے خلاف صرف امريکی حکومت ہی نہيں ہے جس نے آواز بلند کی ہے۔ ہم خطے ميں عام انسانوں کی زندگيوں کو محفوظ کرنے کے ليے جاری عالمی کوششوں کا حصہ ہيں جو ايک ايسی ظالم حکومت کی بربريت کا شکار ہيں جس نے کسی بھی توجيہہ اور انصاف کے کسی بھی اصول کو ماننے سے صاف انکار کر ديا ہے۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 
Top