امریکی وزیر خارجہ کا رمضان المبارک کے موقع پر پیغام

  • Work-from-home

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ



امريکی وزارت خارجہ کی جانب سے ميں ملک کے اندر اور بیرون ملک مسلمان کميونٹيز کے ليے بابرکت رمضان کی تمنا کرتا ہوں۔

بہت سے مسلمانوں کے ليے يہ مہينہ ايک ايسا موقع ہوتا ہے جب روحانی بيداری، شفقت اور استقامت، پسے ہوۓ طبقے کے ليے رحمدلی اور متنوع کميونٹيز کے مابين ہم آہنگی پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ امريکہ ميں کئ مساجد اور گھروں ميں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے دوستوں اور ہمسائيوں کو مدعو کيا جاتا ہے تا کہ برابری، خيرات اور سخاوت کی مشترکہ امريکی قدروں کی بنياد پر ہم آہنگی قائم کی جاۓ۔

گزشتہ ماہ تينوں ابراہيمی مذاہب کی عبادت گاہوں پر حملے کيے گۓ اور اور دنيا بھر ميں اپنی مذہبی رسومات کی آزادانہ ادائيگی کے حوالے سے شديد چيلنجز درپيش ہيں۔ شہری اور حکومتيں ان حملہ آوروں کو محرک فراہم کرنے والی نفرت پر قابو پانے کے ليے مل جل کر کام کر سکتی ہيں تا کہ سب کے ليے مذہبی آزادی کا حصول ممکن ہو سکے۔ رمضان تمام مذاہب اور پس منظر کے افراد کے ليے مشترکہ ہمدردی، احترام اور ايک دوسرے کے ليے تعاون کی اہميت کے حوالے سے ياد دہانی کا موجب بنتا ہے۔ روزانہ افطار کے موقع پر کھانے ميں شراکت کے عمل سے رمضان معاشرے ميں باہمی تعلقات کی تجديد کرتا ہے اور اجتماعی سطح پر ايک دوسرے کی مدد کرنے کی اہميت کو اجاگر کرتا ہے۔ اسی جذبے سے ہم مذہب سے قطع نظر ايک دوسرے کے ليے باہمی ذمہ داريوں پر غور کرتے ہيں اور اپنے اندر بہتری کے ليے سعی کرتے ہيں۔

دنيا بھر ميں ہمارے کئ سفارت خانے اور قونصل خانے افطاری کا اہتمام کرتے ہيں جس سے ہماری سفارت کاری کی کليدی قوت کا اظہار ہوتا ہے اور مذہبی آزادی، مذہبی اقليتی گروہوں کی شموليت کے ساتھ ان کے ليے احترام اور امن کے ليے شراکت داريوں کے ضمن ميں ہمارے ارادے کو مضبوط کرتا ہے۔

رمضان کے مقدس مہينے کے آغاز پر، ميری جانب سے تمام مسلمانوں کے ليے پرمسرت رمضان کريم

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ






 
  • Like
Reactions: Elephent

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


امریکی صدر کا رمضان المبارک کے موقع پر پیغام





ميں رمضان کے مقدس مہينے ميں عبادات ميں مشغول تمام مسلمانوں کو اپنی جانب سے دلی مبارک باد پيش کرتا ہوں۔

رمضان نزول قرآن کی ياد تازہ کرتا ہے۔ چوتھائ چاند کے نظر آتے ہی مسلم خاندان اور کميونيٹيز اس وحی کو خراج تحسين پيش کرنے کے ليے عبادت، روحانی تجديد اور خود احتسابی کے مہينے کا آغاز کريں گے۔

دوران رمضان، مسلمان طلوع آفتاب سے سورج غروب ہونے تک قرآنی آيات کی تلاوت کرتے ہيں اور دوسروں کے ليے نيک جذبات کے ساتھ خيراتی کاموں ميں حصہ ليتے ہيں۔ ان اقدامات سے وہ اپنے روحانی سفر کے ليے ايک نۓ مقصد کے جذبے سے سرشار ہوتے ہيں اور خدا کی رحمتوں اور فضل کے حوالے سے تعريف وتوصيف ميں اضافہ کرتے ہيں۔

اس ماہ کے دوران ہم سب کے لیے موقع ہے کہ ہم ان برکات پر غور کريں جو ہميں دی گئ ہيں اور ايک دوسرے کے ساتھ رواداری ميں اضافے کے ليے کام کريں۔ مل جل کر رمضان کی اصل روح کے مطابق ہم ايک قابل احترام اور ہم آہنگ معاشرہ حاصل کر سکتے ہيں۔

ايک مقدس مہينے کی خوشيوں سے فيض ياب ہونے کے ليے ميلانيا اور ميں امريکہ اور دنيا بھر ميں بسنے والے مسلمانوں کو اپنی نيک خواہشات کا پيغام بھيجتے ہيں۔



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov


http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ





وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر 2019 کے موقع پر صدر ٹرمپ کا خطاب سٹیٹ ڈائننگ روم

رمضان یہاں امریکہ اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے لیے مقدس مہینہ ہے۔ عبادت کے اس مہینے میں مسلمان طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں اور خدا سے اپنی وابستگی مضبوط بنانے کے لیے عبادت اور روحانی زندگی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

رمضان خیرات، دوسروں کی مدد اور ہمارے ساتھی شہریوں کی خدمت کرنے کا وقت ہے۔ رمضان ایک نہایت خاص وقت ہوتا ہے۔ یہ خاندانوں، ہمسایوں اور معاشرتی ارکان کی حیثیت سے ایک دوسرے سے قریب آنے کا موقع ہے۔ رمضان وہ وقت ہے جب لوگ امید، رواداری اور امن کی جستجو میں باہم متحد ہوتے ہیں۔

اسی جذبے کے تحت آج ہم افطار کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ یہ رمضان کا روایتی کھانا ہے جس سے روزہ کھولا جاتا ہے۔

آج شام ہمارے دل ان مذہبی پیروکاروں کے ساتھ بھی ہیں جنہوں نے حالیہ ہفتوں میں بہت سی آزمائشیں اور تکالیف جھیلیں۔ یہ بہت سخت وقت تھا۔ ہمارے دل ان مسلمانوں کے لیے غم کے جذبات سے بھرے ہیں جو نیوزی لینڈ میں اپنی مساجد میں مارے گئے۔ اسی طرح سری لنکا، کیلیفورنیا اور پٹس برگ میں قتل ہونے والے عیسائیوں، یہودیوں اور خدا کے دیگر بندوں لیے بھی ہمارے یہی جذبات ہیں۔

ان کی متبرک یاد میں ہم دہشت گردی اور مذہبی بنیاد پر مظالم جیسی برائیوں کو شکست دینے کا عہد کرتے ہیں تاکہ تمام لوگ خوف کے بغیر عبادت کر سکیں، خطرے کے بغیر دعا مانگ سکیں اور اس عقیدے کے مطابق زندگی گزار سکیں جو ان کے دل کی آواز ہے۔

ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ امریکہ اس اعتقاد پر قائم کردہ جگہ ہے کہ یہاں تمام مذاہب کے لوگ تحفظ اور آزادی کے ماحول میں اکٹھے زندگی گزار سکتے ہیں۔

اس شام جب ہم اکٹھے کھانے کی تیاری کر رہے ہیں تو آئیے ہم آہنگی اور امن کے مستقبل کے لیے دعا کریں۔ آئیے خدا سے التجا کریں کہ وہ ہم پر اپنی رحمت و برکت ہمیشہ نچھاور کرتا رہے۔ آئیے اپنے بچوں اور دنیا کے تمام لوگوں کے لیے امید اور خیرسگالی سے معمور مستقبل کی تعمیر کے لیے کام کریں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ






 
Top