او دیس سے آنے والے بتا،؟

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,208
683
413

او دیس سے آنے والے بتا،؟

کیا اب بھی بجلی جاتی ہے،؟
اور ساری رات جگاتی ہے،،،؟

کیا اب بھی کلمہ پڑھتے ہیں؟
جب ویگن میں ہم چڑھتے ہیں

کیا اب بھی مسجد جاتے ہیں
تو ننگے پاؤں آتے ہیں ،،،،؟؟

کیا اب بھی بارش ہوتی ہے،؟
اور بعد میں خارش ہوتی ہے؟

کیا اب بھی دام نہیں ہوتے
تو ہرگز کام نہیں ہوتے،؟؟؟؟

کیا اب بھی پرچہ ہوتا ہے
تو کافی خرچہ ہوتا ہے،؟

کیا اب بھی بھاگنا پڑتا ہے
جب پیچھے کُتا پڑتا ہے،؟

کیا پایا ہے، کیا کھویا ہے،؟
کیا اب بھی تھاں تھاں ٹویا ہے،؟

او دیس سے آنے والے بتا،؟
کس حال میں ہیں، یارانِ وطن،؟
 
  • Like
Reactions: Seemab_khan
Top