ايران ميں فوجی پريڈ پر ہولناک حملہ – درجنوں ہلاک و زخمی۔

  • Work-from-home

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ايران ميں فوجی پريڈ پر ہولناک حملہ – درجنوں ہلاک و زخمی۔

ايران ميں گزشتہ ايک دہائ کے دوران ہونے والا دہشت گردی کا سب سے بڑا حملہ۔

امريکہ دہشت گردی کی ہر کاروائ اور جانی زياں کی مذمت کرتا ہے۔

امريکی حکومت اور وزارت خارجہ ايرانی عوام کے ساتھ اظہار يکجہتی کرتا ہے اور ايسے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتا ہے جس کے نتيجے ميں بے گناہ انسانی جانيں ضائع ہوئيں۔

امريکی وزارت خارجہ نے اپنے بيان ميں کہا کہ

"ہم دہشت گردی کے عفريت کے خلاف ايرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہيں اور اس مشکل وقت ميں ہماری ہمدردياں ان کے ساتھ ہيں"۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

Museebat

Active Member
Sep 7, 2018
331
279
763
خود امریکا نے ہی کرایا ہے - اب بلوگر کو اس کام پی لگا دیا کہ امریکا ایسا نہیں کر سکتا
 
fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118
خود امریکا نے ہی کرایا ہے - اب بلوگر کو اس کام پی لگا دیا کہ امریکا ایسا نہیں کر سکتا

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ايرانی حکومت کی پاليسيوں کے خلاف ہمارے اصولی موقف کے باوجود يہ ہمارا وطيرہ نہيں ہے کہ ہم بے گناہ نہتے شہريوں کو نشانہ بنا کر انھيں ہلاک کريں۔

اقوام متحدہ ميں امريکی سفير نکی ہيلی نے واضح کر ديا ہے کہ "امريکی حکومت ايران ميں حکومت کی تبديلی کی خواہاں نہيں ہے"۔

امريکہ ہر قسم کی دہشت گردی اور بے گناہ جانوں کے نقصان کی مذمت کرتا ہے۔

امريکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس ہولناک حملے کے متاثرين کے ساتھ يکجہتی کا اظہار کيا ہے

"ہم دہشت گردی کے عفريت کے خلاف ايرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہيں اور اس مشکل وقت ميں ہماری ہمدردياں ان کے ساتھ ہيں"۔

جہاں تک بغير کسی شواہد کے ايرانی حکومت کی جانب سے امريکہ پر لگاۓ جانے والے لغو اور بے بنياد الزامات کا تعلق ہے تو اقوام متحدہ ميں امريکی سفير نکی ہيلی نے ايرانی صدر کی جانب سے فوجی پريڈ پر حملے کی ذمہ داری امريکہ پر ڈالنے کے بيان کو مسترد کر ديا ہے

"انھيں اپنے اندرونی معاملات کو ديکھنے کی ضرورت ہے۔ ايرانی عوام سراپا احتجاج ہيں۔ ايران ميں جانے والی ہر قسم کی رقم فوج پر صرف ہو رہی ہے۔ ايرانی عوام کافی عرصے سے استحصال کا شکار ہيں۔ ايران صدر جتنا چاہيں ہم پر الزام دھر سکتے ہيں ليکن ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ آئينہ ميں جھانک کر ديکھيں"۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

Museebat

Active Member
Sep 7, 2018
331
279
763
امریکا اتنا امن پسند ہے تو اس نے ایران سے کیے ہوے معائدے کیوں توڑے اور پھر ایران پر پابندیاں لگانے کی وجہ-جس کی وجہ سے دنیا میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے
 
fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118
امریکا اتنا امن پسند ہے تو اس نے ایران سے کیے ہوے معائدے کیوں توڑے اور پھر ایران پر پابندیاں لگانے کی وجہ-جس کی وجہ سے دنیا میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ایرانی جوہری معاہدے سے دستبرداری

صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے سے دستبرداری کے فیصلے پر وزیرخارجہ پومپئو کا بیان

اب جبکہ ہم ایران کے ساتھ معاہدے سے نکل گئے ہیں تو اپنے اتحادیوں کے تعاون سے ایرانی خطرے کے حقیقی، جامع اور پائیدار سدباب کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ ایران کو ہمیشہ کے لیے جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے ہمارا اپنے یورپی اتحادیوں اور دنیا بھر کے ساتھ مشترکہ مفاد وابستہ ہے۔ تاہم ہماری کوشش محض جوہری خطرے کے سدباب سے کہیں بڑھ کر ہے اور ہم ایرانی بلسٹک میزائل پروگرام کے خطرے کا خاتمہ کرنے، دنیا بھر میں اس کی جانب سے دہشت گردی کی سرگرمیاں روکنے اور مشرق وسطیٰ و دیگر ممالک میں اس کی خطرناک سرگرمی کے خلاف اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔ اس عالمگیر کوشش کے دوران پابندیاں پوری طرح نافذ رہیں گی جن کے ذریعے ایرانی حکومت کو اپنی لاپرواہانہ اور تخریبی سرگرمی کے نتیجے میں سفارتی و معاشی تنہائی کا سامنا ہو گا۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 
Museebat

Active Member
Sep 7, 2018
331
279
763
جناب اپ کے اتحادی بھی اپ کے ایسے فیصلوں سے خوش نہیں ہیں . اپ نے اپنے کافی اتحادیوں جن میں کنیڈا بھی شامل ہے ان کے ساتھ ٹریڈ وار شروع رکھی ہے . اور مغربی مالک بھی اپ کے ان فیصلوں سے خوش نہیں ہیں
 
Top