تبلیغ دین یا تحریف دین

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
تبلیغ دین دراصل اللہ کے سچے دین کو انسانوں تک پہنچانا اوران پرحجت قائم کرنا ہے بس باقی ہدایت کا معاملہ پراللہ پرچھوڑدینا ہوتا ہے۔ علمائے دین اپنی ذمہ داری صرف اسی حدتک محسوس کرتے ہیں کہ وہ اللہ کا پیغام من و عن لوگوں تک پہنچا دیں۔
علماء کرام ، دین کو ایک امانت سمجھتے ہیں اوراسے جوں کاتوں پیش کرتے ہیں ، چاہئے کوئی تسلیم کرے یا نہ ، جیساکہ اللہ تعالی کاارشاد ہے:
وَقُلِ الْحَقُّ مِنْ رَبِّكُمْ فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْمِنْ وَمَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُرْ [الكهف: 29]
اور اعلان کردے کہ یہ سراسر برحق قرآن تمہارے رب کی طرف سے ہے۔ اب جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کفر کرے۔
علماء حق سے ہماری مراد وہ اصحاب ہے جس نے حصول علم کے لئے باقاعدہ مستند اہل اعلم کے سامنے زانوے تلمذ تہہ کیے ہوں یا انہیں کے منہج پر ذاتی مطالعہ سے علم دین حاصل کیا ہو،اوراس کے ساتھ ہی وہ صرف اور صرف دین حق ہی کی بالادستی کے قائل ہوں۔
جبکہ تحریف دین والے (جنھیں میں رونگ نمبر ملّا کہتا ہوں) سے ہماری مرادوہ لوگ ہیں جنہوں نے یاتودینی درسگاہوں میں قدم ہی نہیں رکھا، یا پھردرسگاہوں میں پڑھنے کے باوجود ان کے منہج میں انحراف آگیا ہے۔ اورمصلحت اندیشی نے انہیں کج اندیشی تک پہنچادیا ۔
آج بدقسمتی سے دعوت وتبلیغ کے میدان میں اسی دوسرے گروہ کی مقبولیت عام ہے، بلکہ ان حضرات نے تودعوت وتبلیغ کو ایک فیشن بنا ڈالا ہے،اورآج کی بھولی بھالی عوام بلکہ بعض مفاد اندیش اورظاہر پرست و نام نہاد اہل علم نے ایسے ہی لوگوں کودین کا اصل خادم سجھ رکھا ہے اوران کی نظرمیں علماء دین بلکہ ائمہ متقدمین تک کاکوئی خاص مقام ومرتبہ باقی نہیں رہاہے ۔
دراصل لوگوں نے یہ سمجھ لیا کہ جس کام کو علماء روایتی طریقہ پر کررہے تھے عین اسی کام کے لئے رونگ نمبری نے جدیداسلوب اختیارکیا ہے اور اس میدان میں انہوں نے علماء کو بہت پیچھے چھوڑدیاہے۔
بالفاظ دیگر لوگ یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ علمائے دین اور رونگ نمبری دونوں کا مشن ایک ہی ہے بس طریقہ واسلوب الگ الگ ہے۔
لیکن یہ بہت بڑی بھول اورگمراہ کن غلط فہمی ہے ،حقیقت یہ ہے کہ ان دونوں کے طریقوں میں عدم یکسانیت ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں کے مقاصد اور نصب العین میں بھی بنیادی فر ق موجود ہے۔
رونگ نمبر ملّا حضرات جب یہ دیکھتے ہیں کہ دین کی فلاں بات اپنی اصل شکل میں لوگوں کے لئے ناقابل قبول ہے تو وہ اس میں پیوندکاری کرنے لگ جاتے ہیں ، اوربراہ راست قران وحدیث کو سمجھنے کا دعوی اورعلمی اختلاف کا سہارا لیکر نصوص کے ساتھ کھلواڑ کرنے لگ جاتے ہیں اوردعوت کے لئے ''جدیداسلوب '' یا میری ریسرچ کے مطابق، کے الفاظ استعمال کرکے،تحریف دین کے مرتکب ہوجاتے ہیں۔
رونگ نمبر ملّا کا طرزعمل یہ ہے کہ بلا سند بات کرتے ہیں، اگر قرآن کی آیات پڑھیں تو اس کا ترجمہ بیان کرنے سے گریز کرتے ہیں، اپنی بات جمانے کے لئے حدیث کے اصل الفاظ بیان نہیں کرتے ہیں، اعتراض کا مدلل جواب دینے سے گریز کرتے ہیں، بلکہ معترض کو شیعہ قرار دیدیتے ہیں، مقلدین کی تعداد نے انہیں اس غرورمیں مبتلاکردیا، کہ وہ جو چاہیں کہہ دیں، وہی بات دین مانی جائے گی۔
اس کی چندمثالیں ملاحظہ ہوں:
نعمان علی خان کا جنید جمشید کے حوالے سے بیان آیا ہے جس میں انہوں نے سورۃ النور کی اس آیت کا حوالہ دیا ہے جس میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو حضرت مسطح بن اثاثہؓ کو معاف کرکے ان کی مالی مدد جاری رکھنے کی تلقین کی گئی ہے۔

بلاشبہ انہوں نے اس آیت کی جانب توجہ دلا کر بہت نیک کام کیا ہے اور جو لوگ اندھی دشمنی میں جنید جمشید کی اس غلطی کی آڑ میں اپنا بغض نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے لیے سوچنے کا مقام ہے۔ لیکن میری ادنیٰ رائے میں اگر نعمان علی خان اس بات کی طرف بھی توجہ دلا دیتے توبات واضح ہوجاتی۔ کہ حضرت مسطح بن اثاثہؓ سے چاہے نادانی میں ہی غلطی سرزد ہوئی اور ان کی توبہ بھی قبول ہوئی مگر حد قذف ان پر پھربھی جاری ہوئی تھی۔
ان کے بیان سے عام لوگ یہ سمجھ سکتے ہیں کہ جنید جمشید یا کسی بھی غلطی کرنے والے کو قانونی کاروائی سے بھی بری کر دینا چاہیے۔ جنید جمشید سے جہالت یا کم علمی کی وجہ سے خطا ہوئی سو ہوئی ۔ بہرحال انداز انتہائی گستخانہ تھا ، اور انہیں خود ہی معلوم نہیں کہ وہ کیا کررہے ہیں ـ مولانا طارق جمیل نے بھی برات کرتے ہوئے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کا لفظ استعمال نہیں کیا ـ اہل بیت کا احترام ، ازواج مطہرات کا احترام ـ شاید وہ بھی رافضی حضرات کو ناراض نہیں کرنا چاہتے تھے ورنہ دو چار کلمات ام المؤمنین کی محبت میں کہے جا سکتے تھے ـ ان سے بہتر تو شیر علی حیدری تھے ـ ان کا لفظ ''اماں یا امی عائشہ رضی اللہ عنہا کہنا ہی روافض پر بھاری ہوتا تھا
فلم ایکٹرز سے ملتے ہیں تو ان کے لہجے کی شیرینی دیکھیں، ان کے لئے دین قانون حدود و تعزیر کو ہی بدل دیتے ہیں، اعلان کرتے ہیں کہ مجرم سے محبت کرنا چاہئے۔
ایک ویڈیو میں طارق جمیل صاحب خوشگوار موڈ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھے ہیں اور ایک تبلیغی کارگزاری میں بنگلادیش کے لوگوں کا مذاق اڑا کر نقل اتارتا ہے پھر قرآن کی آیت کا بھی مذاق ذکر کرتے ہیں لیکن طارق جمیل صاحب صرف ہنستے ہیں! جب لوگ علماء کو چھوڑ کر ایسے مسخروں جیسی ایکٹنگ کر کے حدیث پاک کو سنانے والے لوگوں کے پیچھے چلیں گے تو یہی ہو گا۔

لوگوں تحریف دین کرنے والے ان رونگ نمبر کو پہچان لو،یادرہے کہ دین میں تبدیلی کا مطالبہ عہدرسالت میں بھی کیا گیا مگراس مطالبہ کو ہرگز پورانہیں کیا گیا
بلکہ اللہ کی طرف سے یہ جواب دیا گیا:
**
وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ قَالَ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا ائْتِ بِقُرْآنٍ غَيْرِ هَذَا أَوْ بَدِّلْهُ قُلْ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أُبَدِّلَهُ مِنْ تِلْقَاءِ نَفْسِي إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَيَّ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ** [يونس: 15]
اور جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں جو بالکل صاف صاف ہیں تو یہ لوگ جن کو ہمارے پاس آنے کی امید نہیں ہے یوں کہتے ہیں کہ اس کے سوا کوئی دوسرا قرآن لائیے یا اس میں کچھ ترمیم کردیجئے۔ آپۖ یوں کہہ دیجئے کہ مجھے یہ حق نہیں کہ میں اپنی طرف سے اس میں ترمیم کردوں
بس میں تو اسی کا اتباع کروں گا جو میرے پاس وحی کے ذریعہ سے پہنچا ہے، اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو میں ایک بڑے دن کے عذاب کا اندیشہ رکھتا ہوں۔

آج ہماری ذمہ داری بھی یہی ہے کہ صرف تبلیغ کا کام کریں ،تبدیل دین کا نہیں
۔
 

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
@MisS_KhaN @Don @Pari @Hoorain @RedRose64 @Mahen @STAR24 @*Sarlaa* @Kachu maasi @whiteros @namaal @Shiraz-Khan
@Abidi @Sid_diQa @Iceage-TM @Toobi @i love sahabah @Prince-Farry @Babar-Azam @AM_ @Princess_Nisa
@NamaL @Fa!th @MSC @Armaghankhan @yoursks @thefire1 @nighatnaseem21 @Fanii @naazii @lovely_eyes
@Hira_Khan @MIS_MaHa @junaid_ak47 @Guriya_Rani @Azeyy @Gul-e-lala @maryamtaqdeesmo @7thSky @Poetry_Lover
@shzd @p3arl @Fantasy @Atif-adi @Lost Passenger @marzish @Afrasyyab @Pakhtoon @foggy @Nadaan_Shazie @soul_snatcher
@Rubi @*fajar* @Tariq Saeed @Mas00m-DeVil @Wafa_Khan @amazingcreator @marib @Zaryaab @Rukh-E-Aaftaab
@S_ChiragH @Binte_Hawwa @sweet_c_kuri @sabha_khan40 @Masoom_girl @hariya @Seap @Pari_Qrakh
@Aayat @italianVirus @saviou @Ziddi_anGel @sabeha @attiya @Princess_E @Asheer @bilal_ishaq_786
@Bird-Of-Paradise @shailina @Shararti_Bacha @maanu115 @h@!der @Dua001 @pyaridua @Pari_Qrakh @Menaz
@Rahath @Shireen @zonii @Noor_Afridi @sweet bhoot @Lightman @Noorjee @hafaz @Miss_Tittli @Iceage-TM @ShehrYaar
@Bela @LuViSh @aribak @BabyDoll @Silent_tear_hurt @gulfishan @Manxil @Raat ki Rani @candy @Asma_tufail
@errorsss @raaz the secret @diya. @isma33 @hashmi_jan @smarty_dollie @Era_Emaan @AshirFrhan @aira_roy @pakistani_pari
@saimaaaaaaa @Nighaat @crystal_eyez @Mantasha_Zawaar @zaatzarra @reality @illusionist @DesiGirl @huny @maryoom
@Hudx @StunninG_BeauTy @Zia_Hayderi @Fadiii @minaahil @SindhiB0Y @Aqsh_Arch @HuriYa @Huree @Bul_Bul @Jahanger @^MysTeri0uS^ @h@!der @Hoorain @Manxil @Shiraz-Khan @shailina @whiteros @Hira_Khan @Afrasyyab @saviou @Prince-Farry @*Sarlaa* @S_ChiragH @marib @minaahil @Asheer @maryoom @Mahen @Fantasy @Fa!th @Rubi @Masoom_girl @Nighaat @Asma_tufail @Wafa_Khan @amazingcreator @Disco_Anarkali @virgonakhan @naazii @Bela @p3arl @attiya @Nighaat @7thSky @Kachu maasi @Fanii @Dreem @thefire1 @Seap @Guriya_Rani @innocent_jannat @MIS_MaHa @Madii @Raat ki Rani @junaid_ak47 @Armaghankhan @pakistani_pari @soul_snatcher
@sitara_rani @Sid_diQa @Azeyy @Zaryaab @STAR24 @Ziddi_anGel @DesiGirl @Just_Like_Roze @StunninG_BeauTy @*fajar* @junaid_ak47 @Rukh-E-Aaftaab @dur-e-shawar
@Bird-Of-Paradise @Rahath @Aishah @Princess_Nisa @Bul_Bul @Danee @Princess_E @Huree @lovely_eyes @ShyPrincess @sweet_lily @Princess_E @Piyare Afzal @Pari_Qrakh @Nadaan_Shazie
@shining_galaxy @Unsaid Words @Arz0o @Angel_A @Angel_ @umeedz @jimmyz @Twinkle Queen
 
  • Like
Reactions: Seemab_khan
Top