دوستوں کا پیار مہنگا ہو گیا عشق کا بازار مہ&#1

rehanckl

Newbie
Jan 28, 2010
1,485
1,215
0
30
دوستوں کا پیار مہنگا ہو گیا
عشق کا بازار مہنگا ہو گیا

پرسشِ احوالِ جاناں سے کُھلا
پیار کا اظہار مہنگا ہو گیا

درمیاں اک ہجر کی دیوار ہے
جلوۂ دلدار مہنگا ہو گیا

وصل کی خواہش بھلا کیسے کروں
آج کل دیدار مہنگا ہو گیا

کہہ رہے ہیں میری حالت دیکھ کر
شیوۂ گفتار مہنگا ہو گیا

زلفِ خوباں تک رسائی کیا ہوئی
سایۂ دیوار مہنگا ہو گیا

پھول چہرے پر تبسمؔ کیا کھلا
آتشیں رخسار مہنگا ہو گیا
 
  • Like
Reactions: nrbhayo
Top