دہشت گردی کا علاج

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213

مجھے بچپن سے ہی افسانے لکھنے کا شوق تھا، آپ تو جانتے ہی ہیں کہ افسانہ تو افسانہ ہی ہوتا ہے۔ حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔ پھر بھی کچھ لوگ شکایت کرتے تھے کہ تم نے ہماری باتوں کو کہانی کا روپ دیدیا ہے- میں ہزار کوشش کےبعد بھی، ان کو یہ یقین دلانے میں ناکام ہوجاتا تھا کہ حالات ہو واقعات میں یکسانیت اتفاقیہ ہے- ایسا بھی ہوتا تھا کہ کوئی لڑکا آتا اور فرمائش کرتا کہ ایک افسانہ مجھ پر لکھ دو وہ پڑھے گی تو سمجھ جائے گی، یہ اس زمانے کی بات جب ایس ایم ایس، اور فری پیکیج کا رواج نہ تھا- میں فرمائشی افسانہ لکھ دیتا تھا، مگر وہ دوست بھی ناراض ہوجاتا تھا کہ تم نے انجام اچھا نہیں دکھایا ہے، میں ان کو یہ سمجھانے میں ناکام ہوجاتا تھا کہ جو حالات اور واقعات تم نے بیان کئے اس کا انجام ایسا ہی ہوسکتا ہے- میں نے کہانی کا انجام کبھی بھی حسب فرمائش نہ کیا،نتیجہ یہ نکلا کہ فلم والوں نے مجھے کام نہ دیا، اور میں نے سوچا لکھنے لکھانے سے باز رہا جائے-
دہشت گردی کا افسانہ لکھتے ہوئے میں نے بارہا سوچا کہ کوئی اچھا انجام لکھا جائے، لیکن جیسا علاج ہوگا ویسا ہی نتیجہ نکلے گا-
قوم کے بڑے بیٹھے تھے اس کا علاج ڈھونڈنے کے لئے، اجلاس زور و شورسے جاری تھا،سب وہی ساستدان بیٹھے تھے، جو کچھ عرصہ پہلے پرامن مزاکرات کی با ت کرتے تھے، آج انھیں اس سے ہٹ کرتقریر کرنی تھی کیونکہ ایجنڈا کچھ اور تھا-
صدرِ ذی وقار! جس طرح بیماری کی درست تشخیص سے علاج آسان ہو جاتا ہے اسی طرح دہشت گردی کے درست اسباب کا تعین کرنے اور ان کی بنیاد پر علاج کرنے سے دہشت گردی کا علاج بھی ممکن ہے۔ جنابِ عالی! دہشت گردی ہے کیا؟ اس کی تعریف کیا ہے؟ ابھی تک دنیا اس لفظ کی تعریف کرنے سے عاری ہے۔ اس کی متفقہ تعریف کیوں نہیں ہو سکی؟ اس لیے کہ دہشت گردی کی تعریف کا تعین دنیا کی طاغوتی طاقتیں اپنی مرضی سے کرتی ہیں۔ کسی مسلمان سے غلطی سرزد ہو جائے تو وہ دہشت گردی کے زمرے میں آ جاتی ہے اور اگر سامراجی طاقتیں اس سے ہزار گنا بڑی غلطی بھی کر جائیں تو وہ انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق ٹھہرتی ہیں۔ اس بے انصافی اور دوہرے معیار کے رد عمل کو دہشت گردی قرار دیا جارہا ہے۔ مگر افسوس اس امر کا ہے کہ ہمارا رویہ اس کھوجی کی طرح کا ہے جو چوروں سے ملا ہوا ہو اور چوری کے نشانات کے کھوج کو درست سمت میں لے جانے کی بجائے کسی دوسری طرف لے جائے اور بالآخر چوری کا سامان گم ہوجائے۔ ہمارے اسی رویے نے غیروں کی کاسہ لیسی کے عوض دہشت گردی یا بے انصافی کے اس ردِ عمل کے اصل اسباب کو اپنی ہی عوام سے چھپانے کی کوشش کی ہے اور کر رہی ہے۔ اسی لیے وطنِ عزیز پاکستان میں اور پوری دنیا میں یہ رد عمل وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ ہاں یہ بات ٹھیک ہے کہ علم کی دولت سے مسلّح ہو کر ہم سامراجیوں کی عالمی دہشت گردی کا مقابلہ بھی کر سکتے ہیں اور اپنے چند نادانوں کے قلوب و اذہان میں علم کا نور بھر کے انہیں منحرف راستوں کا مسافر بننے سے بھی بچا سکتے ہیں۔ مگر ہمیں کوئی پڑھنے دے تو پھر کوئی بات بنے نا۔
کچھ اس طرح کی تقاریر جاری تھیں صدر ذی وقار بے چینی سے پہلو بدل رہے تھے، بات ایجنڈے سے دور جارہی تھی، انھوں نے کھانے کے وقفہ کا اعلان کردیا، جس میں اٹھارہ ڈشز صرف میٹھے کی تھیں- قارئین اب ہم کہانی کو یہیں ختم کردیتے ہیں، اس سے زیادہ خوش کن انجام اس کہانی کامجھے نظر نہیں آتا ہے، جب اٹھارہ اٹھارہ میٹھے کی ڈشز مل رہی ہوں، تو قوم کے لیڈروں کو اور کیا چاہئے
 

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
@Don @Pari @Hoorain @RedRose64 @Mahen @STAR24 @*Sarlaa* @Syeda-Hilya @whiteros @namaal @Shiraz-Khan @Abidi @Qu33na @Iceage-TM @Toobi @i love sahabah @Prince-Farry @Babar-Azam @AM_ @Princess_Nisa @Arosa @babarnadeem996 @NamaL @Fa!th @MSC @Armaghankhan @yoursks @thefire1 @nighatnaseem21 @Fanii @naazii @lovely_eyes @Angel_A @soul_of_silence @MIS_MaHa @junaid_ak47 @Guriya_Rani @Azeyy @Gul-e-lala @maryamtaqdeesmo @Blue_Sky @Poetry_Lover @shzd @p3arl @Fantasy @Atif-adi @Lost Passenger @marzish @Afrasyyab @Pakhtoon @Miss Khan @foggy @Iceage-TM @Sanaya @sweet bhoot @cute bhoot @Rubi @*fajar* @Tariq Saeed @Mas00m-DeVil @Wafa_Khan @amazingcreator @marib @Zaryaab @Rukh-E-Aaftaab @Twinkle Queen @S_ChiragH @Binte_Hawwa @sweet_c_kuri @sabha_khan40 @Masoom_girl @hariya @Seap @Pari_Qrakh @soul_snatcher @Aayat @italianVirus @saviou @Ziddi_anGel @sabeha @attiya @Princess_E @Asheer @bilal_ishaq_786 @ShehrYaar @Umeed_Ki_Kiran @Shiraz-Khan @shailina @Shararti_Bacha @maanu115 @h@!der @Dua001 @pyaridua @Menaz @Rahath @Shireen @zonii @Noor_Afridi @sweet bhoot @Lightman @Noorjee @hafaz @Miss_Tittli @Nadaan_Shazie @Bela @LuViSh @aribak @BabyDoll @Silent_tear_hurt @gulfishan @Manxil @Raat ki Rani @candy @Asma_tufail @jimmyz @errorsss @raaz the secret @diya. @isma33 @hashmi_jan @smarty_dollie @Era_Emaan @AshirFrhan @aira_roy @pakistani_pari @Danee @saimaaaaaaa @Nighaat @chai-mein-biscuit @crystal_eyez @Mantasha_Zawaar @zaatzarra @reality @DesiGirl @huny @Hudx @Flower_Flora @Zia_Hayderi @Fadiii @minaahil @Nikka_Raja @Aqsh_Arch @HuriYa @Huree @Bul_Bul @Jahanger @umeedz @Faiz4lyf @Shahzii_1 @Charming_Deep @Gul-e-Pakiza @Ocean-of-love @kHaLnAyAk
 
Top