صدر پرویز مشرف کو گھر بھیجنے والی جماعت پی&#16

  • Work-from-home

Don

Administrator
Mar 15, 2007
11,035
14,651
1,313
Toronto, Ca
صدر پرویز مشرف سے ڈیل کی باتیں کرنے والے جان لیں ہم انہیں گھر بھیجنے کے لئے مناسب وقت کا انتظار کررہے ہیں
ماضی کی حکومتیں ایک ہزار کی ریلی برداشت نہیں کر تی تھیں ہم نے اسلام آباد کے اندر 30ہزار افراد کے لانگ مارچ کو برداشت کیا ، 21جون کو پارٹی کارکن خون کا عطیہ دے کر یہ عہد کریں کہ وہ بے نظیر بھٹو کے مشن اور عوام کی خدمت کو جاری رکھیں گے
پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین کا صوبائی وزراء کے عشائیہ سے خطاب

کراچی ۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے صدر پرویز مشرف کو گھر اپنے انداز اور مناسب وقت پر ہی بھجیں گے اور انہیں گھر بھیجنے والی جماعت پیپلز پارٹی ہی ہو گی ۔ صدر پرویز مشرف کو مناسب وقت پر مناسب راستہ دیا جائے گا ۔صدر مشرف سے ڈیل کرنے کا تاثر درست نہیں ،21جون کو پارٹی کارکن خون کا عطیہ دے کر یہ عہد کریں کہ وہ بے نظیر بھٹو کے مشن اور عوام کی خدمت کو جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صوبائی وزراء کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ الزام لگانا قطعاً درست نہیں کہ پیپلز پارٹی صدر پرویز مشرف سے کوئی ڈیل کررہی ہے ۔صدر پرویز مشرف سے ڈیل کی باتیں کرنے والے جان لیں کہ ہم صدر پرویز مشرف کو راستہ دینے چاہتے ہیں تاہم اس کے لئے مناسب وقت کا انتظار کررہے ہیں ۔صدر پرویز مشرف کو گھر اپنے انداز اور مناسب وقت پر ہی بھجیں گے اور انہیں گھر بھیجنے والی جماعت پیپلز پارٹی ہی ہو گی ۔ ماضی کی حکومتیں ایک ہزار کی ریلی برداشت نہیں کر تی تھیں ہم نے اسلام آباد کے اندر 30ہزار افراد کے لانگ مارچ کو برداشت کر کے حقیقی جمہوری حکومت ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا مشن ہی ملک میں حقیقی جمہوریت کا قیام تھا ۔ وہ ملک کے نظام میں تبدیلی لانا چاہتی تھیں اب ہم نظام میں تبدیلی لانے کے لئے آگے بڑھیں گے ۔21جون کو پیپلزپارٹی کی شہید چیئر پرسن بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات کے دوران پارٹی کارکن خون کا عطیہ دے کر اس چیز کا عہد کریں کہ وہ ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے محترمہ کے مشن کو جاری رکھیں گے اور عوام کی خدمت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی کے بے نظیر بھٹو کے مشن کا نتیجہ تھا کہ صدر پرویز مشرف نے وردی اتاری اور اب ان کو گھر بھیجنے والی جماعت بھی محترمہ بے نظیر بھٹو والی پیپلز پارٹی ہی ہو گی ۔ معزول ججوں کی بحالی اور اسلام آباد میں لانگ مارچ کے حوالے سے آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی معزول ججوں کی بحالی کے لئے اپنے وعدے پر قائم ہے ۔اس کے لئے آئینی پیکج سمیت مختلف آپشنز پر غور جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے

 

jpjsohna

Newbie
Jul 22, 2008
7
2
0
yeh sab jhoot hai
zardaari tu sab se bara chor hai woh kaise musharraf ko ghar bheje ga
yeh sab baaten hain aur yeh musharraf ke saath mil kar mulk ko loooten ge aur iss ko bechne ki tayari bi kar rahe hain.

ab tu allah se dua hai k Allah hamare mulk ko bachae aur pyare pakistan ke awam ko koi achhi leadership naseeb kare,ameeen
 

Waqar Hussain

M@In ALbela M@I M@sTana
VIP
Aug 12, 2008
26,932
5,548
113
chand k paar
kyon teek hai kyon galat yeh too main nahi jantaa

per atney zaroor Dua karoo ga k ayee ALLAH pakistan

ko humesha kayaam aur dayaan rakna Ameen
 
Top