طالبان کے سجنا گروپ کے دہشتگرد لاہورمیں داخل

  • Work-from-home

iqbal jehangir

Regular Member
Mar 12, 2011
95
17
708
طالبان کے سجنا گروپ کے دہشتگرد لاہورمیں داخل

پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے حکومت پنجاب کو لاہور میں ممکنہ دہشتگردی حملے بارے وارننگ جاری کردی ہے اپنے ایک مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد سجنا گروپ لاہور میں کسی بھی وقت دہشتگردی کا بڑا حملہ کرسکتے ہیں۔ سجنا گروپ کے درجنوں دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کے لئے لاہور اور اس کے گردونواح میں پہنچ گئے ہیں یہ وارننگ ایڈیشنل آئی جی پنجاب لاہور اور کمشنر لاہور کو دی گئی ہے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ سے چند دہشتگرد جنوبی پنجاب کے راستے کے ذریعے بھی لاہور پہنچے ہیں جو سجنا گروپ کے دیگر دہشگردوں سے ملیں گے سکیورٹی اداروں نے حکومت پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ دہشتگرد حملے کے خطرے کے پیش نظر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں تاکہ دہشتگردی لاہور میں بڑی کارروائی نہ کرسکیں پنجاب حکومت کو کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کو سکیورٹی خطرہ بارے آگاہ کیا جائے اور شہر و صوبے میں دہشتگردوں اور مشتبہ افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے اور نشاندہی کئے گئے علاقے میں سرچ آپریشن فوری شروع کیاجائے۔

http://dailypakistan.com.pk/islamabad/20-Apr-2016/367945

طالبان اور طالبان کے اتحادی و ساتھی دہشتگرد ایک سانپ کی مانند ہیں اور ڈنک مارنا ان کی جبلت ہے، چاہے سانپوں کی جتنی مرضی خدمت کی جائے یہ ڈنک مارںے سے باز نہ آتے ہیں۔ یہ ملک کی اہم شخصیتوں کو ہلاک و دہشتگردی کر کے ملک میں امن و امان کی صورتحال پیدا کر کے ملک کو عدم اتحکام میں مبتلا کرنا چاہئتے ہیں اس طرح اپنے آقاوں کی خدمت کر رہے ہیں ۔
چونکہ طالبان اور ان کے ساتھی دہشتگردوں کا ابھی مکمل قلع قمع نہ ہوا ہے اور ان سے ہر حالت میں خبردار و ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور ان سے کسی نیکی کی توقع کرنا فضول ہے۔ طالبان پاکستان ،پاکستانی عوام اور اسلام کےد شمن ہیں اور ہمیں ان سے ہر دم چوکنا و ہوشیار رہنا ہو گا اور جہاں بھی یہ سر نکالیں ان کا خاتمہ کرنا ہو گااور ان کو دوبارہ اپنے گل کھلانے کا موقع بہم نہ پہنانا ہو گا کیونکہ یہ پاکستان اور اسلام دشمنی ظاہر کرنے کا کو ئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیتے ہیں۔طالبان دہشتگرد ایک مشترکہ خصوصیت کے حامل ہیں اور وہ انارکسٹ فلسفہ کے پیروکار ہیں اور انکے پیچھے کارفرما ذہن ایک مخصوص طرز فکر رکھنے والا ذہن ہے۔ان میں سے بعض شعوری طور پر اور بعض لاشعوری طور پر دین اسلام اور پاکستان کو نابود کرنا چاہتے ہیں۔

دہشتگردوں کو انسانیت سے کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی دہشتگرد کسی اعلیٰ نظریئے کے حصول لئے لڑ رہے ہیں۔ ہمیں ہر حال میں دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے، ہر دم چوکنا اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ویسے سیکیورٹی اداروں کا کام دہشتگرد حملوں کے بارے
وارننگ جاری کرنا نہیں بلکہ دہشت گردی کا قلع قمع کرنا ہے
 

iqbal jehangir

Regular Member
Mar 12, 2011
95
17
708
ویسے سیکیورٹی اداروں کا کام دہشتگرد حملوں کے بارے
وارننگ جاری کرنا نہیں بلکہ دہشت گردی کا قلع قمع کرنا ہے
وارننگ وفاقی حکومت کی طرف سے پنجاب حکومت کو دی گئی ہے اور وفاقی حکومت کا یہ سٹینڈرڈ پروسیجر ہے۔
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے
حکومت پنجاب کو لاہور میں ممکنہ دہشتگردی
حملے بارے وارننگ جاری کردی ہے اپنے ایک مراسلہ میں کہا گیا ہے
کہ دہشتگرد سجنا گروپ لاہور میں کسی بھی وقت دہشتگردی کا بڑا حملہ کرسکتے ہیں۔
 
Top