لا تكن ثرثارا- باتوني نه بن

  • Work-from-home
Status
Not open for further replies.

zehar

VIP
Apr 29, 2012
26,600
16,301
1,313

بسم اللہ الرحمن الرحیم
باذن اللہ تعالی
اسلام و علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاة
Monday 27 july 2015
lec by Ustaza Dr.Farhat
Topic: Batuni na bun (باتونی نہ بن)
Lesson # 1
⏰ Time 51:04 mins

Sarsar wo Shaks Hota hai jo Boht zyada Baat karta hai
Is Baat ki parwah nahi karta k wo sahi bol raha hai Ya galat.
Zyada aik khatarnak bimari hai.
Zyada bolna seedhe raste se bhatka deta hai.
Ghaflat me mubtila Kar deta hai asal mawsad ko bhulwa Deta hai
Sarsara kasrate Kalam ko kehte Hain
Aesa bolna jis me har Kism ki batein mili juli hon
jo shariat ki hudood se baher nikli hui batein hon
ALLAH S.W.T ne farmaeya aesi baton k pichhe na paro jis ka tumhe ilm na ho,
Aankh ,kaan,Aur dil se sawal Kiya jaega.
Kam guftugu karna Imaan ki nishani hai.
Aap S.A.W.W ne faramya,
Hr aadmi ki intehaee ba barkat Aur intehaee manhus cherz uski zaban hai
jism ka har hissa zaban ki tezi ki shikayat karta hai
ibn Adam ki zyada tr galtyan uski zaban ki wajeh se hoti hai
zyada bolna munafqat ki alamat hai
Jhoota hone ke liye itna hi kafi hai ke suni sunae Baat ko aagey pohchae.
باتونی نہ بن
تمام تعریفیں اللّٰہ تعالی کے لیے ہیں۔اور درودوسلام اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر۔
کثرت کلام ایک بیماری ہے۔بہت ہی نقصان دہ اور خطرناک بیماری ہے اسکا اصل دل میں ہوتا ہے اور اظہار زبان سے ہوتا ہے۔
لوگوں کی اکثریت اس بیماری میں مبتلا ہے۔
اور اس نے لوگوں کو سیدھے راستے سے اتار دیا ہے اور ایسا ہوتا ہے کہ زیادہ بولنے والا بھول جاتا ہے کہ وہ کیا اور کیوں بول رہا تھا۔۔۔
زیادہ بولنے کے نقصانات:-
سیدھے راستے سے بھٹکا دیتا ہے
اصل مقصد سے ہٹا دیتا ہے
گمراہی کی طرف لے جاتا ہے۔
وقت ضائع ہوتا ہے۔
خیالات منتشر ہوجاتے ہیں۔
باتونی پن سے مراد:-
بہت زیادہ باتیں کرنا جو انسان کو قید وحدود سے نکال دے
اسلامی شریعت نے فضول باتوں کو حرام قرار دیا ہے۔کیوںکہ اس کےبرے اثرات انسان اور معاشرے پڑتے ہیں۔
باتونی ہو نا بیماری ہے اور لوگ اسے سمارٹنس سمجھتے ہیں۔
پلانگ کر کے نشر نہیں کرنا چاہیے۔
دلوں کی سختی کا باعث بھی باتونی ہو نا ہے۔
اللّٰہ تعالی کا فرمان ہے:-
اس چیز کے پیچھے نہ پڑو جسکا علم نہ ہو۔
بیشک کان،آنکھیں اور دل ان سب کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔
ابن عباس رضی اللہ عنہ فرما تے ہیں:-
لا یعنی نہ کہو۔
العوفی کہتے ہیں:-
کسی شخص پر اس چیز کی تہمت نہ لگاو جس کا علم نہ ہو۔
محمد بن الحنفیہ کہتے ہیں:-
لا یعنی جھوٹ کی گواہی دینا ھے
قتادہ نے مجموعی طور پر فرما یا:یہ مت کہو میں نے دیکھا ہے حالانکہ تم نے نہیں دیکھا اورمیں نے سنا ہے حالانکہ تم نے نہیں سنا اور میں جانتا ہوں حالانکہ تم نہیں جانتے کیوں کہ اللّٰہ تم سے اس کے بارے میں سوال کرنے والا ہے۔
ابن کثیر فرماتےہیں:
ان سب کا خلاصہ یہ ہے کہ اللّٰہ تعالی نے بغیر علم کے بات کرنے سے روکا ہے بلکہ ایسی بات سے بھی جو وہم و گمان پر مبنی ہو۔
اللّٰہ تعالی فرما تے ہیں:-
کوئی لفظ اس کی زبان سے نہیں نکلتا جسے محفوظ کرنے کے لیے ایک حاضرباش نگران موجود نہ ہو۔



Lesson 1 MP3

lesson 1.PNG


page 8.PNG


بسم اللہ الرحمن الرحیم
باذن اللہ تعالی
اسلام و علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاة

1ST WEEK'S QUIZ

BATUNI NA BUN

LESSON # 1

WEDNESDAY
29TH JULY 2015

Topic: Batuni na bun
(باتونی نہ بن)

(TOTAL MARKS 50)


Q.1
"Al sarsarah" se kia murad hai?
الثرثرہ سے کیا مراد ھے؟

Q.2
Batoni pan ke kia nuqsanaat hain?
•باتونی پن کے کیا نقصانات ھیں؟
*
*
*
Q.3
Ziadah bolna kis cheez ki alamat hai?
زیادہ بولنا کس چیز کی علامت ھے؟


Q.4
Qiyamat k din kin kin insani aaza se sawal kia jai ga?

قیامت کے دن کن کن انسانی اعضاء سے سوال کیا جائے گا؟


Q.5
Khali jaghan pur karen.

1) Is kitaab ka naam _________ hai.

2) Kisi bhi ilm ka husool __________ hai ager is pur amal kia jai.

3) Ziadah bolna aik ________ hai.

4) Aisi baat ke peechay na purho jis ka tumhe __________ na ho.

5) Koi lafz uski zabaan se nahi nikalta jisey mehfooz kerne ke leay __________ mujood na ho.
خالی جگہ پر کریں
1 . اس کتاب کا نام ---------- ھے.
2. کسی بھی علم کا حصول --------- ھے اگر اس پر عمل کیا جائے.
3. زیادہ بولنا ایک ------ ھے .
4. ایسی بات کے پیچھے نہ پڑو جس کا تمھیں ------- نہ ھو.
5. کوئی لفظ اسکی زبان سے نھیں نکلتا جسے محفوظ کرنے کے لئے --------- موجود نہ ھو.





===================




Assalam o aliykum
Warahmatullahi wabarakatuhu

✳Answers key✳

⛔La takun sar sarun⛔
⛔'batuni na ban'⛔

sawal number 1:-
"Al sarsarah" se kia murad hai?

Bhot ziyada batye karna(fuzool bataye) jo insan ko Kesi Qayed o zabty ki had sy baher nikal dy.

sawal number 2:-
Batoni pan ke kia nuqsanaat hain?

•seedhy rasty sy bhatka
dayta hai
• Asal maqsad sy hata dyta hai.
•khiyalat muntasher ho jaty hai.
.insan jaiz/na.jaiz ,hala o haram ki hudud sy baher nikal jata hai.

sawal number 3:-
Ziadah bolna kis cheez ki alamat hai?

munafqat.

sawal number 4:-
Qiyamat ke din kin kin insani aaza se sawal kia jai ga?

❤

sawal number 5:-

Khali jaghan pur karen.

1) Is kitaab ka naam _________ hai.

la takun sar saar run

2) Kisi bhi ilm ka husool __________ hai ager is pur amal kia jai.

Ba barkat

3) Ziadah bolna aik ________ hai.

bemari hai

4) Aisi baat ke peechay na purho jis ka tumhe __________ na ho.

ilme

5) Koi lafz uski zabaan se nahi nikalta jisey mehfooz kerne ke leay __________ mujood na ho.

Hazir bash niagraan

⬅Quiz #1➡

⛔لاتکن ثرثارا ⛔

⛔باتونی نہ بن'⛔

سوال نمبر 1:-


الثرثرہ سے کیا مراد ہے؟
بہت زیادہ باتیں کر نا(فضول باتیں)جو انسان کو کسی قیدوضابطے کی حد سے باہر نکال دے۔

سوال نمبر 2؛-
باتونی پن کے کیا نقصانات ہیں؟

•سیدھے راستے سے بھٹکا دیتا ہے۔
•اصل مقصد سے ہٹا دیتی ہے
•خیالات منتشر ہوجاتے ہیں۔
•انسان جائز /ناجائز،حلال وحرام کی حدود سے نکل جاتا ہے۔

سوال نمبر 3؛-
زیادہ بولنا کس چیز کی علامت ہے؟

منافقت

سوال نمبر4؛-
۔قیامت کے دن کن کن انسانی اعضاء سے سوال کیا جائے گا۔؟

❤
سوال نمبر 5؛-
خالی جگہ پر کریں۔

1)اس کتاب کا نام۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہے۔۔

لا تکن ثرثارًا''باتونی نہ بن''

2)کسی بھی علم کا حصول۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہے اگر اس پر عمل کیا جائے۔


بابرکت

3)زیادہ بولنا ایک۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہے۔

بیماری

4)ایسی بات کے پیچھے نہ پڑو جس کا تمہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔نہ ہو۔
علم

5)کوئی لفظ اسکی زبان سے نہیں نکلتا جسے محفوظ کرنے کے لیے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔موجود نہ ہو۔

حاضر باش نگران
 
Last edited:

zehar

VIP
Apr 29, 2012
26,600
16,301
1,313

بسم اللہ الرحمن الرحیم
باذن اللہ تعالی
السلام و علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاۃ
3rd, August,2015
Lec by Ustaza Dr.Farhat
Topic :- Batuni na bun (باتونی نہ بن)
Lesson # 2
⏰ Time 41:54 mins
Ibn e aadam ki kahi hoi har aik baat likhi ja rahi hoti hay.
Musalmanon apnay aap ki islah karo apnay aib door karo ba nisbat is k k baton main time waste karain .
Baat aisi ho jo to the point ho.
Huzoor pak S.A.W.W ko ideal bana kar un ki seerat par amal karo.
Apni baton ka mahasba karna chahiye .
Huzoor pak S.A.W.W ki qoli ahadees kam hain unhon nay amal kar k dikhaya.
Aakhrat k lye behtareen maal zikar karnay wali zaban, shukar karnay wala dil aur bivi jo aakhrat k lye tumhain tayar kar rahi ho .

Kam goi achay akhlaq ki nishani hay .
Bay ja tabsaron say bachna chahiye.
Fazool batain sunnay main bhi apna time waste na karo
Khana kha kar dua daini chahiye na k fuzool batain shuroo kar di jain .
Baaton ko mixup nahin karna chahiye apni taraf say baatain nahin banani chahiyen.
Baaton ko tor mor kar nahin karna chaiya aisay log Allah k azab main paraingay.

'' باتونی نہ بن ''
اللّٰہ تعالی فرما تے ہیں:
''کوئی لفظ اسکی زبان سے نہیں نکلتا جسے محفوظ کرنے کے لیے ایک حاضر باش نگران موجود نہ ہو''
ابن ادم جو بات بھی کرتا ہے تو اس کی بات کی نگرانی کرنے والا موجود ہو تا ہے جو پوری تیاری کے ساتھ اس کو لکھ لیتا ہے اور اس میں سے نہ کوئی کلمہ چھوڑتا ہے اور نہ کوئی حرکت( َ- -ِ -ُ)
مفہوم حدیث:-جب تک تم خاموش رہو گے سلامت رہو گے پھر جب تم نے بولا تو تمہارے حق میں لکھا جائے گا یا تمہارے خلاف۔
اگر ہم اپنے منہ سے نکلے ہوئے لفظوں کو سانپ سمجھے تو کبھی فضول نہ بو لیں کیونکہ یہ سانپ ہمیں بھی کاٹ سکتے ہیں
کثرت کلام اور قیل و قال میں پڑ کر وقت کو ضائع کر کے انسان خود کو ہلاک نہ کرے۔ بلکہ انسان اپنے عیبوں پر نظر رکھے اور اسکی اصلاح کی کوشش کرے فرائض کی ادائیگی کریں۔
اپنا وقت اللّٰہ کی اطاعت میں مشغول کردے۔اللّٰہ کا ذکر اللّٰہ کی کتاب کی تلاوت کریں۔
✳محاسبہ؛•گھر والوں اور دوستوں کے درمیان اپنی گفتگو کا جائزہ لیں۔
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے ثرثرہ اور کثرت کلام سے روکا ہے۔
مفہوم حدیث؛-قیامت کے دن تم میں سب سےزیادہ مجھے ناپسندیدہ اور مجلس میں مجھ سے دور بہت زیادہ باتیں کرنے والے،بغیر احتیاط کے ہر قسم کی باتیں کرنے والے اور تکبرکر نے والے ہو ں گے۔
اس شدید تنبیہ کے باوجود بہت سے لوگ ثرثرہ سے نہیں رکتے اور نہ ان چیزوں کے بارے میں باتیں کرنے سے رکتے ہیں جنہیں وہ اچھی طرح نہیں کرسکتے۔
دین میں سے کوئی ایک دینی معاملات میں ایسے گفتگو کر یں گا کہ وہ
''ابن تیمیہ ہو(عقیدۃالواسطیہ والے)
یا ابن القیم ہو(دوائے شافعی و والے)
یاابن حجر(فتح الباری بخاری کی شرح والے)
یا امام النووی ہو(ریاض الصالحین والے)
یعنی ایسے گفتگو کر تا ہے جیسے وہ ایک بہت بڑا عالم ہو۔
تیز تیز بات کرنے والوں کو قرآن میں منافقین کی علامت کہاگیا ہے۔
عمومًا لوگ اپنے عیب چھپانے کیلئے باتونی پن کا استعمال کرتے ہیں۔
تیز تیز بولنا لچھےدار بات کرنا سختی سے منع ہے
توڑموڑ کے بات کرنا مثبت بات کو منفی انداز میں پہنچانا بہت بڑا جرم ہے۔ایسے شخص کی سزا یہ ہوگی کہ اللّٰہ تعالی اسی طرح انکے چہروں اور زبانوں کو آگ میں مروڑے گا۔



Lesson 2 MP3

page 8.PNG


page 10.PNG


page 12.PNG


بسم الله الرحمن الرحيم
باذن الله تعالى
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

2ND WEEK'S QUIZ

BATONI NA BUN

LESSON # 2

WEDNESDAY
5TH AUGUST 2015

TOTAL MARKS 50


Q1) Insaan apnay aibon ki traf kyun nai dekhta?

Q2) Bohot ziadah bolnay ke maqasid bayan kerain.

____________
____________
____________
____________

Q3) Qiyamat ke din Muhammad (SAWW) ko kon shakhs mehboob hoga aur kon majlis main un k qareeb hoga?

Q4) Allah ne zabanon ko moor ker baat kernay wale k leay kia saza batai hai?

Q5) Akhirat ke leay insaan ka sub se acha maal kon sa hai?

✴ Q6) Khali jaghan pur kerain:

1) Apnay haath se kaam kerna _________ hai.

2) Kam goi _________ ki alamat hai.

3) Tez tez batain kerna _________ ki alamat hai.

4) Amoman log apnay aib chupanay k leay _________ ka istemal kertay hain.

5) Jub AAP (SAWW) ko koi khanay ki cheez pasand nai ati thi tu Aap (SAWW) ______ khamoshi se rok lete aur khanay main _______ nai nikalte thay.


سوال نمبر 1؛
انسان اپنے عیبوں کو کیوں نہیں دیکھتا؟


سوال نمبر 2؛
بہت زیادہ بولنے کے مقاصد بیان کریں۔
____________
____________
____________
____________

سوال نمبر 3؛
قیامت کے دن محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو کون شخص محبوب ہو گا اور کون مجلس میں ان کے قریب ہو گا؟

سوال نمبر 4؛
اللّٰہ نے زبان مروڑ کر بات کرنے والے کیلئے کیا سزا بتائی ہے؟

سوال نمبر 5؛
آخرت کے لیے انسان کا سب سے اچھا مال کون سا ہے ؟

سوال نمبر 6؛
خالی جگہ پر کریں۔

1)اپنے ہاتھ سے کام کر نا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ہے۔

2)کم گوئی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کی علامت ہے۔

3)تیز تیز باتیں کر نا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کی علامت ہے۔

4)عموما لوگ اپنے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ چھپانے کے لیے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کا استعمال کرتے ہیں۔

5)جب آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو کھانے کی چیز پسند نہیں آتی تھی تو آپ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خاموشی سے روک لیتے اور کھانے میں۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔نہ نکالتے۔



بسم الله الرحمن الرحيم
باذن اللّٰہ تعالی
السلام وعلیکم و رحمتہ اللّٰہ و برکاتہ
2ND WEEK'S Quiz

BATUNI NA BUN

⬅ANSWER KEY➡

SUNDAY
9TH AUGUST 2015

TOTAL MARKS:50


Q1:-
Insaan apnay aibon ki tarf kyun nai dekhta?

Kyun k insaan ko apny se ziadah dosron ki fikar hoti hai aur wo un main aib nikalne dhondna shuru ker deta hai aur apna app ko bhool jata hai.

Q2:-
Bohot ziadah bolnay ke maqasid bayan kerain.

Apne aap ko knowledgeable zahir kerna.
Logon ki attention chahna.
Apni barai ka izhaar kerna.
Logon ko entertain kerna.

Q3:-
Qiyamat ke din Muhammad SAWW ko kon shakhs mehboob hoga aur kon majlis main un k qareeb hoga?

Jis ka ikhlaaq acha hoga.

Q4:-
Allah ne zabanon ko moor ker baat kernay wale k leay kia saza batai hai?

Allah aisey shakhs ki zaban aur chehron ko aag main maroray ga.

Q5:-
Akhirat k leay insaan ka sub se acha maal kon sa hai?

Zikr kerne wali zaban, shukar kerne wala dil, ❤aur biwi jo akhirat ke leay apne shuhar ko tayyar kere.

Q6:-

FILL IN THE BLANKS.

1) Apnay haath se kaam kerna _ _ _ _hai.

Sunnat

2) Kam goi _ _ _ _ki alamat hai.

Achay Ikhlaq

3) Tez tez batain kerna _ _ _ _ ki alamat hai.

Munafeqeen

4) Amoman log apnay aib chupanay k leay _ _ _ _ ka istemal kertay hain.

Batuni pun

5) Jub AAP (SAWW) ko koi khanay ki cheez pasand nai ati thi tu aap _ _ _ (khamoshi se) rok lete aur khanay main _ _ _nai nikalte thay.

Apna haath
Ain


سوال نمبر 1؛

انسان اپنے عیبوں کو کیوں نہیں دیکھتا؟

کیونکہ انسان کو اپنے زیادہ دوسروں کی فکر ہوتی ہے اور وہ ان عیب نکالنے شروع کر دیتا ہے اور اپنا آپ بھول جاتا ہے۔

سوال نمبر 2؛

بہت زیادہ بولنے کے مقاصد بیان کریں۔

۔اپنے آپ کو علم میں ماہر ظاہر کر نا
۔لوگوں توجہ چاہنا
۔اپنی بڑائی کا اظہار کرنا
۔لوگوں کو انٹرٹین کرنا


سوال نمبر 3؛

قیامت کے دن محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو کون شخص محبوب ہو گا اور کون مجلس میں ان کے قریب ہو گا؟

جس کا اخلاق اچھا ہو گا۔

سوال نمبر 4؛

اللّٰہ نے زبان مروڑ کر بات کرنے والے کیلئے کیا سزا بتائی ہیں؟

اللّٰہ ایسے شخص کی زبان اور چہرے کو آگ میں مروڑ ے گا۔

سوال نمبر 5؛

آخرت کے لیے انسان کا سب سے اچھا مال کون سا ہے ؟

ذکر کرنے والی زبانشکر کرنے والا دل❤ اور بیوی جو آخرت کے لیے شوہر کو تیار کرے۔

سوال نمبر 6؛

خالی جگہ پر کریں۔

1)اپنے ہاتھ سے کام کر نا
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ہے۔

سنت

2)کم گوئی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کی علامت ہے

اچھے اخلاق۔

3)تیز تیز باتیں کر نا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کی علامت ہے.

منافقین

)جب آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو کھانے کی چیز پسند نہیں آتی تھی تو آپ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خاموشی سے روک لیتے اور کھانے میں۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔نہ نکالتے۔

اپنا ہاتھ
عیب

 
Last edited:

zehar

VIP
Apr 29, 2012
26,600
16,301
1,313


بسم اللہ الرحمن الرحیم
باذن اللہ تعالی
السلام و علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاۃ
10th, August,2015
Lec by Ustaza Dr.Farhat
Topic :- Batuni na bun (باتونی نہ بن)
Lesson # 3
⏰ Time 38:12 mins
.
PARAGRAPH # 6 :-
Thartaar tibb, engineering, riyazi (math), siyasat, asman aur fiza ke uloom, paani ki mushkilaat, chatanain aur manakh main raddu badal ke mutalliq aise baaten kerta hai jese wo in fanon ke mahir ulma main se aik ho, halankeh in tamaam cheezon main is ka ilm bohot mamoli hai. Darasal ye bolne aur dosron per bartari hasil kerne ki khuwahish hai.
Tharthaar apni guftugu main adaabe guftaar ko malhuze khatir nahi rukhta ya dosron ko apni raaey ke izhaar ka
muqa nahi deta.
Dosron ko achi tarhan sunnay se pehlay hi unki raaey main men meekh nikalna dil ki bimari hai.
Tharthaar dosron per bohot ziyadti kerta hai. Unhain haqeer samhajta hai. Halankeh Prophet Muhammad (PBUH) ka irshaad hai:

"Kamil musalmaan wo hai jis ki zabaan aur haathon se dosre musalmaan mehfooz rahain".
Ager insaan ki zaban se log mehfooz na hon tu phir usey namaz, rozah, sadqah jaise cheezain bhi jahannum main jane se nai bacha sakti hain.
Zabaan ki hifazat ke leay dua bhi kerni chahiay.
PARAGRAPH # 7:
NABI PAK ( صلی اللہ علیہ وسلم) nay Nasihat ki k
"Zaban ki hiffazat ki jaye or es sy wo kam leya jaye jo dusro k leya faidamand ho or esa kalaam ho jo karny waly k leya or logo k leya khair khainch lie.
Nejjat kia hai?
NABI PAK ( صلی اللہ علیہ وسلم) nay Farmaya:
"Apni zaban ko Roko,
Apny gher ko kushada rakho (gher sy bilawajha na niklo) or aapni khataon py ro"
❓Hum mien sy kitny log aapni khataon py Roty hai??
Mafhoom a Hadith:-
"Jes ny apni batoon ko qabu kia or apni zuban ki heffazat ki wo apny Rub ki jannat k sath kamyab ho gaya.
Asal maqsad es paragraph ka ⬇
Insan apni zaban ki hifazat kray.
Jitni zaban nuqsan dati hai es sy kai ziyada faida bhi dati hai . Jesy aag jalati bhi or pakati bhi hai.
Zaban ka durust use kary gy tu ya aap k leya khazany samaty gi. Jesy Allah ka zikar karty jain , phir dhakain kitny khazany samaitty hain.
پیراگراف نمبر 6؛-
ثرثار طب انجینئرنگ،ریاضی وسیاست،آسمان اور فضا کے علوم،پانی کی مشکلات،چٹانیں اور مناخ میں ردوبدل کے متعلق ایسی باتیں کرتا ہے کہ جیسے وہ ان فنون کے ماہر علماء میں سے ایک ہو حالانکہ ان تمام چیزوں میں اس علم بہت معمولی ہے۔دراصل یہ بولنے اور دوسروں پر برتری حاصل کر نے کی خواہش ہے۔
ثرثار اپنی گفتگو میں آداب گفتار کو ملحوظ خاطر نہیں رکھتا یا دوسروں کو اپنی رائے کے اظہار کا موقع نہیں دیتا۔
دوسروں کو اچھی طرح سننے سے پہلے ہی انکی رائے میں مین میخ نکالنا دل کی بیماری ہے۔
ثرثار دوسروں پر بہت زیادتی کرتا ہے۔انھیں حقیر سمجھتا ہے۔حالانکہ ''نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے؛
"کامل مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھوں سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔"
اگر انسان کی زبان سے لوگ محفوظ نہ ہو تو پھر اسے نماز،روزہ ،صدقہ جیسی چیزیں بھی جہنم میں جانے سے نہیں بچا سکتی ہیں.
زبان کی حفاطت کے لیے دعا بھی کرنی چاہئے.
پیراگراف نمبر 7؛
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نصیحت کی کہ ''زبان کی حفاظت کی جائے اور اس سے وہ وہ کام لیاجائے جو دوسروں کے لیے فائدہ مند ہو اور ایسا کلام ہو جو کرنے والے کےلیے اور لوگوں کے لیے خیر کھینچ لائے۔
نجات کیا ہے؟
''رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا:
"اپنی زبان کو روکو،اپنے گھر کو کشادہ رکھو (گھر میں رہوبلاوجہ نہ نکلو) اور اپنی خطاؤں پر رو۔"
❓ہم میں سے کتنے لوگ اپنی خطاؤں پہ روتے ہیں؟
مفہوم حدیث؛
''جس نےاپنی باتوں کوقابو کیااور اپنی زبان کی حفاظت کی وہ اپنےرب کی جنت کےساتھ کامیاب ہوگیا۔ "
اصل مقصد اس پیراگراف کا؛⬇
انسان اپنے زبان کی حفاظت کرے ۔
جتنی زبان نقصان دیتی ہے اس سے کئی زیادہ فائدہ بھی دیتی ہےمثلا؛ آگ♨ جلاتی بھی ہے اور پکاتی بھی ہے۔
زبان کا درست استعمال کریں گے تو یہ آپ کےلیے خزانے سمیٹے گی۔مثلًا۔ اللّٰہ کا ذکر کرتے جائے پھر دیکھے کےکتنے خزانے سمیٹتے ہیں۔

Lesson 3 MP3

page 14.PNG


page 16.PNG


بسم اللہ الرحمن الرحیم

باذن اللہ تعالی

السلام و علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاۃ
3rd WEEK'S QUIZ

BATUNI NA BUN

LESSON # 3

WEDNESDAY
12th,AUGUST,2015

TOTAL MARKS5️⃣0️⃣


Q1:
(MARKS 10)
Momin ki kya pehchan hai?

Q2:
(MARKS 10)
Kin logon k lye jannat ki khooshkhabri hay?

Q3:
(MARKS 10)
Nabi pak S.A.W.W. nay kin cheezon k badlay jannat ki zamanat di hay ?

Q4:
(MARKS 10)
Achay khuwab kin logon ko batanay chahiyen?

Question#5
(MARKS 10)

✴Fill in the blanks

1️⃣Kisi k marnay k baad us kay _______ bayan na karo. (Marks 2)

2️⃣Bila maqsad ______ bahar nahin nikalna chahiye. (Marks 2)

3️⃣Guftugoo k _________ ka khayal rakhna chahiye.
(Marks 2)

4️⃣Sarsara main baatain karnay ki aur doosron ko dabanay ki _________ hoti hay. (Marks 2)

5️⃣Zaban ko _________ main masroof rakhna chahiye . (Marks 2)


سوال نمبر 1:-
(10نمبر)
مومن کی کیا پھچان ھے؟؟

سوال نمبر 2:-
(10نمبر)
کن لوگوں کے لیے جنت کی خشخبری ھے.؟

سوال نمبر 3:-
(10نمبر)
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے کن چیزوں کے بدلے جنت کی ضمانت دی ھے ؟

سوال نمبر 4؛
(10نمبر)
اچھے خواب کن لوگوں کوبتانے چاھئے ؟

سوال نمبر5 ؛-
(10نمبر)

خالی جگہیں پر کریں۔

1. کسی کے مرنے کے بعد اس کے -----------بیان نہ کرو ۔ (نمبر 2)

2.بلا مقصد --------- باھر نھیں نکلنا چاھئے .
(نمبر 2)

3.گفتگو کے ------- کا خیال رکھنا چاھئے.
(نمبر 2)

4.ثرثرہ میں باتیں کرنے کی اور دوسروں کو دبانے ----------- ھوتی ھے.
(نمبر 2)

5.زبان کو ------- میں مصروف رکھنا چاھئے.
(نمبر 2)

بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم

باذن اللّٰہ تعالی

اسلام و علیکم و رحمتہ اللّٰہ وبرکاۃ

3rd WEEKS QUIZ

BATUNI NA BUN

SUNDAY
16th August 2015

TOTAL MARKS5️⃣0️⃣

✴Answer key ✴



Q1: -
(Marks 10)
Momin ki kya pehchan hay ?

1: Momin ki pehchan hay kay us k hath aur zaban say doosra musalman mehfooz rahay.


Q2: -
(Marks 10)

Kin logon k lye jannat ki khooshkhabri hay?

2: Khooshkhabri aisay logon k lye hay jo apni zaban apnay kalam ko control main rakhtay hain.


Q3:-
(Marks 10)

Nabi pak S.A.W.W nay kin cheezon k badlay jannat ki zamanat di hay ?

3: Nabi pak S.A.W.W nay farmaya tum apnay jabron k darmyan aur tangon k.darmyan ki chez ki zamanat do main tumhain jannat ki zamanat daita hun.

Q4:-
(Marks 10)

Achay khuwab kin logon ko batanay chahiyen?

4: Achay khuwab sirf un logon ko batanay chahiyen jinhain tabeer ka ilm ho.

Q 5 :-
(Marks 10)

Fill in the blanks

1️⃣Kisi k marnay k baad us kay _______ bayan na karo. (Marks 2)

AIB

2️⃣Bila maqsad ______ bahar nahin nikalna chahiye. (Marks 2)

GHAR

3️⃣Guftugoo k _________ ka khayal rakhna chahiye. (Marks 2)
AADAB

4️⃣Sarsara main baatain karnay ki aur doosron ko dabanay ki _________ hoti hay. (Marks 2)

SHAHWAT

5️⃣Zaban ko _________ main masroof rakhna chahiye . (Marks 2)

ALLAH K ZIKAR MIEN



کوئز# 3

سوال نمبر 1:-
(نمبر 10)

مومن کی کیا پہچان ھے؟؟

ج نمبر1؛

.مومن کی پہچان ھے اس کے ھاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ رھے .

سوال نمبر 2:-
(نمبر 10)

کن لوگوں کے لیے جنت کی خوشخبری ھے.؟

جواب نمبر2:-

خوشخبری ایسے لوگوں کے لیے ھے جو اپنی زبان ، اپنے کلام کو کنٹرول میں رکھتے ھیں۔

سوال نمبر 3:-
(نمبر 10)

.نبی پاک صلی اللہ علیہ و سلم نے کن چیزوں کے بدلے جنت کی ضمانت دی ھے .؟

جواب نمبر3؛
.نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا تم اپنے جبرڑوں کے درمیان اور ٹانگوں کے درمیان کی چیز کی ضمانت دو میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔

سوال نمبر 4:-
(نمبر 10)

اچھے خواب کن لوگوں کو بتانے چاہئے ؟

جواب۔4؛
اچھے خواب صرف ان لوگوں کو بتانے چاہئے جنہیں تعبیر کا علم ھو .

سوال نمبر5:-(نمبر 10)

✴ خالی جگہیں پر کریں

1. کسی کے مرنے کے بعد اس کے -----------بیان نہ کرو۔

عیب

2.بلا مقصد ---------سے باھر نھیں نکلنا چاہئے ۔

گھر

3.گفتگو کے ------- کا خیال رکھنا چاہئے.

آداب

4. ثرثرہ میں باتیں کرنے کی اور دوسروں کو دبانے کی ----------- ھوتی ھے.

شہوت

5.زبان کو ------- میں مصروف رکھنا چاہئے۔

اللّٰہ کے ذکر میں

 
Last edited:

zehar

VIP
Apr 29, 2012
26,600
16,301
1,313
بسم اللہ الرحمن الرحیم
باذن اللہ تعالی
السلام و علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاۃ
17th, August,2015
Lec by Ustaza Dr.Farhat
Topic :- Batuni na bun (باتونی نہ بن)
Lesson # 4
⏰ Time 38:16 mins.
Aap salalaho alaihi wasalam ne farmaya!
Jisko Allah ne dono jabron k darmiyan ki cheez (zuban) aur dono tangon k darmiyan ki cheez (sharmga) k shar se bacha liya wo jannat ma dakhil hoga. Yani insaan ka shar us k apny hath se laga hua hy.
Batonipan humari productivity ki rah ma rukawat hy.
Zyada bolna faigh logon ka kam hy.
❓Kya Allah tala ne humain sehat,jaani,sahulatain sirf isliye di hain k hum sirf batain hi karain??
Nuksaan kya hota hy is se?Hum apny aas pass rehne walay logon k liye wabal ban jatay hain.
Batonipan se bachnay k liye masbat kam karain. Dosron ko parhana shuru kar dain. Surah Al Baqarah hifz kar lain. Zuban istamal hoti rahay gi or zuban ko jo bechaini lgi hoti hy na zyada bolny ki wo thik hojaegi. Wo bol rahi hogi lekin ek behtar cheez.
Sirf tabsaron se parhaiz karain . Hum se to humaray baray ma sawal hoga na k dosron k baray ma.
Agar hum wakai apna imaan durust karna chahtay hain to apni zuban ko durust karna hoga. Mufeed kam talash karnay hon gy tab ja kar islah hogi.
Zuban ki durustagi ki had se nikalna (yani jhoot bolna, gheebat karna, chugli karna or dosronk sath batameezi karna)bimar zuban ki alamat hay.
Aur kalam k shar'ai zabton se tajawuz karna dil ki bimari or zauf imaan ki alamat hy.
baimari munafqat ki alamat hy.
Imaan qol o amal hy jo ata'att se barhta hy aur nafarmani se ghat'ta hy.
Imaan durust nahi jb tk dil durust nahi. Or dil us waqt tk durust nae ho sakta jb tk zuban seedhi na ho.
Zuban ki islah chahtay hain to imaan ko durust karna hoga.
Hadees ki ro se wo batain jo imaan kamzor karti hain un ma se ek "gali dena" hy
Momin ko gali dena fisq hy.
Baton ki 3 qismain !
Khair ki baat!
Khair ki baat matloob hy.
Shar ki baat!
Shar ki baat haram hy.
Lughv baat !
Wo baat jis ma na khair hy na shar.
Kitni hi batain aisi hain jo karnay walay ko musibat ma daal seti hain.
Insaan apni zuban ki har qism ki guftagu se hifazat karay.
Sirf wo batain karay jis ma maslihat wazeh ho.
Jahan bolna or khamosh rehna barabar ho wahan khamosh rehna sunnat hy. Kyun k baz aukaat jaiz guftagu bhi makroh ya haram tk ja pohancha deti hy.
Khabar ki 2 qismain!
Fee zaatihi fee nafsihi (zikir, tilawat wagera)
Khair filmurad bihi=insaan dunya ki baat karay to khair ki hi baat karay.
Achi guftagu karny se shaytaan se hifazat hoti hy.
Buri guftagu se insaan shytaan k phanday ma ajata hy.
Achi baat karna sadqa hy.
Achi baat aag se bhi bacha sakti hy.
Achi baat jannat ma ly janay or darjaat ki bulandi ka zarya hy.
Achi baat karny waly k liye jannat ma bala khanay hain
Batooni nahi ban na lekin mufeed guftagu karna bhi nahi chorna.
آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرما یا؛-''جس کو اللّٰہ نے دونوں جبڑوں کے درمیان کی چیز(زبان)اور دونوں ٹانگوں کے درمیان کی چیز(شرمگاہ)کے شر سے بچا لیا وہ جنت میں داخل ہو گیا ۔یعنی انسان کا شر اسکے اپنے ساتھ لگا ہوا ہے۔
باتونی پن ہمارے پروڈکٹویٹی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
زیادہ بولنا فارغ لوگوں کا کام ہے۔
❓کیا اللّٰہ تعالی نے ہمیں صحت،جوانی،سہولتیں صرف اسلیئے دی ہیکہ ہم صرف باتیں ہی کرے؟؟
نقصان کیا ہوتا ہے اس سے:؟ہم اپنے آس پاس رہنے والے لوگوں کے لیے وبال بن جاتے ہیں۔
باتونی پن سے بچنے کے لیے مثبت کام کرے۔دوسروں کو پڑھانا شروع کر دیں۔سورۃ البقراء حفظ کر لے۔زبان استعمال ہوتی رہے گی اور زبان کو جو بے چینی لگی ہوتی ہے ناں زیادہ بولنے کی وہ ٹھیک ہو جائے گی۔وہ بول رہی ہوگی لیکن ایک بہتر چیز۔
صرف تبصروں سے پرہیز کریں۔ہم سے تو ہمارے بارے میں سوال ہوگا ناں کہ دوسروں کے بارے میں۔
اگر ہم واقعی اپنا ایمان درست کرنا چاہتے ہیں تو اپنی زبان کو درست کرنا ہو گا۔مفید کام تلاش کرنے ہونگے تب جاکہ اصلاح ہوگی۔
زبان کا درستگی کی حد سے نکلنا(یعنی جھوٹ بولنا،غیبت کرنا،چغلی کرنا اور دوسروں کے ساتھ بدتمیزی کرنا)بیمار زبان کی علامت ہے۔
اور کلام کے شرعی ضابطوں سے تجاوز کر نا دل کی بیماری اور ضعف ایمان کی علامت ہے۔
دل میں بیماری منافقت کی علامت ہے۔
ایمان،قول و عمل ہے جو اطاعت سے بڑھتا ہے اور نافرمانی سے گھٹتا ہے۔
ایمان درست نہیں جب تک دل درست اور دل اس وقت تک درست نہیں ہو سکتا جب تک زبان سیدھی نہ ہو۔
زبان کی اصلاح چاہتے ہیں تو ایمان کو درست کرنا ہو گا۔
حدیث کی رو سے وہ باتیں جو ایمان کمزور کرتی ہے ان میں سے ایک''گالی دینا ''ہے۔
مومن کو گالی دینا فسق ہے۔
باتوں کی 3 قسمیں ؛
خیر کی بات؛
خیر کی بات مطلوب ہے۔
شر کی بات؛
شر کی بات حرام ہے
لغو بات؛
وہ بات جس میں نہ خیر ہے اور نہ شر۔
کتنی ہی باتیں ایسی ہیں جو کرنے والے کو مصیبت میں ڈال دیتی ہیں۔
انسان اپنے زبان کی ہرقسم کی گفتگو سے حفاظت کرے۔
صرف وہ بات کریں جس میں مصلحت واضح ہو۔
جہاں بولنا اور خاموش رہنا برابر ہو وہاں خاموش رہنا سنت ہے۔کیونکہ بعض اوقات جائز گفتگو بھی مکروہ یا حرام تک جا پہنچا دیتی ہے۔
خیر کی 2 قسمیں؛
فی ذاتہى فی نفسہی۔(ذکر،تلاوت وغیرہ)
خیر فِی المراد بہ = انسان دنیا کی بات کرے تو خیر کی ہی بات کرے۔
اچھی گفتگو کر نے سے شیطان سے حفاظت ہوتی ہے۔
بری گفتگو سے انسان شیطان کے پھندے میں آجاتا ہے۔
اچھی بات کرنا صدقہ ہے۔
اچھی بات آ گ سے بھی بچا سکتی ہے۔
اچھی بات جنت میں لے جانے اور درجات کی بلندی کا ذریعہ ہے۔
اچھی بات کرنے والے کیلئے جنت میں بالا خانے ہیں۔
باتونی نہیں بننا لیکن مفید گفتگو کر نا بھی نہیں چھوڑنا۔




Lesson 4 Mp3

page 18.PNG



بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم

باذن اللّٰہ تعالی

اسلام و علیکم و رحمتہ اللّٰہ وبرکاۃ

4th WEEKS QUIZ

BATUNI NA BUN

WEDNESDAY
19th August 2015

TOTAL MARKS5️⃣0️⃣



Q1:
Hadees ki roo say aakhrat main nijat k lye kin aamal ka karna zaroori hay?
(Marks 10)

Q2:
Insan ka shar kya hay? (Marks 10)

Q3:
Zyada baatain kon log kartay hain?
(Marks 10)

Q4:
Baaton ki kon konsi.aqsam hain?
(Marks 10)

Q5:
(Marks 10)

✴ Fill in the blanks.

1️⃣Gali daina ……………… hay
(Marks 02)

2️⃣Achi baat karna …………… hay
(Marks 02)

3️⃣Khair ki do iqsam hain … …………… aur ……………
(Marks 02)

4️⃣ Baatooni pan hamari …………… ki raah main rukawat hay (Marks 02)

5️⃣ Apnay iman ko durust karnay k lye apni ……………… ko.durust karna hoga.
(Marks 02)

کوئز # 4

س نمبر1:-
حدیث کی رو سے آخرت میں نجات کے لیے کن اعمال کا کرنا ضروری ھے؟
(نمبر،10)

س نمبر2.
انسان کا شر کیا ھے؟
(نمبر،10)

س نمبر3:-
زیادہ باتیں کون لوگ کرتے ھیں.؟
(نمبر،10)

س نمبر4:-
باتوں کی کون کونسی اقسام ھیں؟
(نمبر،10)

س نمبر5 :-
(نمبر،10)

✴ خالی جگہ پر کریں.

.1️⃣گالی دینا --------- ھے.
.(نمبر 02)

2️⃣.اچھی بات کرنا ------- ھے.
.(نمبر 02)

3️⃣.خیر کی دو اقسام ھیں -------اور --------
.(نمبر 02)

.4️⃣ باتونی پن ھماری ----کی را ہ میں رکاوٹ ہے۔
(نمبر 02)

5️⃣.اپنے ایمان کو درست کرنے کے لیے اپنی ------- کو درست کرنا ھو گا ۔
.(نمبر 02)
 
Last edited:

zehar

VIP
Apr 29, 2012
26,600
16,301
1,313


بسم اللہ الرحمن الرحیم
باذن اللہ تعالی
السلام و علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاۃ
24th, August,2015
Lec by Ustaza Dr.Farhat
Topic :- Batuni na bun (باتونی نہ بن)
Lesson # 5
⏰ Time:48:49
Mafhoom e hadees hai:
'' Jo Allah taalla aur youm e akhrit pe iman rakhta hai usay chahey k achi bat kahay ya khamosh rahay."
✨Deen ki bunyad islam.
✨ Iska sutoon namaz.
✨Deen k kohan ki bolandi jahad fi sabillilah.
⬆ In sab ka daromadar zaban par hai.
Logon ko chehron, nathnun k bal jahanum main ,zaban ki kati hui khaitian oundha girayain gi.
Paragraph No # 10
Nabi Kareem (S.A.W.W.) nay farmaya , jis ka mafhoom ha:
'' Jab ibn e Adam subha karta hai to bayshak saray ayza (✋) zaban se ilteja karty hain '' hamaray Allah say daro q k ham tujh say hain , agar tu seedhi rahi to ham bhi seedhay rahaingy aur agar tu tairhi hogai to ham bhi tayrhay ho jaengy.
Bay sochay samjhy bat karnay ki waja say ( k kitna gunah hai) banda dozakh main itni dour phisal kr girta jitni mashriq o maghrib ki douri hai.
❓ Zara sochain! Us shakhs ka anjam kia hoga jo jan boojh kar bat karta hai???
Bimari ki haalat main bhi zaban pe control karna chahey.
Bukhar ko bura na kaho, bukhar bani adam k gunahon ko is tarah dour karta hai jasay bhati lohay k mail kuchail ko.
Allah talla ko na pasand baat ye lagti hai k aek admi doosry say kahay .'' Itqillahh'' aur wo jawab main kahay ,apni fikar karo
Paragraph No#11:
✴Nabi kareem (S.A.W.W) nay farmaya, jis ka mafhoom ha:
"Jo khamosh raha wo najat pa gaya."
Aadmi k islam ka husn ye hai k wo is cheez ko chohr day jis say isko gharz nahin.
( Batooni shakhs! Aesay mamlat kay baray main batain karta hai jis say isay koi sarokar na ho aur wo apni baat main qeel o qaal afwah hon aur jhootay guman par aytmad karta hai.)
Byshak Allah talla nay tmhare liye 3 cheezun ko pasand kia hai.
* Qeel o qaal.
* Mall ka ziya.
* aur Kasrat sawal.
Khatraat e zaban ka ilaj.
Zaban par tawaja di jaey
Sirf wo bat karo jiski zaroorat ho aur jis ki zaroorat na ho wo bat na kro magar haq .
Apny maidan e fan kay ilawa kisi aur behas main na paro aur acha sunny walay ban jao q k tmhare do aur aek hai..

✴ مفہوم حدیث ہے:
''جو شخص اللّٰہ تعالی اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے۔"
¤دین کی بنیاداسلام۔
¤اسکا ستوننماز۔
¤دین کے کوہان کی بلندیجہاد فی سبیل اللّٰہ۔
⏫ان سب کا دارومدار ''زبان''پہ ہے۔
لوگوں کو چہروں ،نتھنوں کے بل جہنم میں، زبان کی کٹی ہوئی کھیتیاں اوندھا گرائیں گی۔
پیراگراف نمبر 10؛
✴نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرما یاجس کا مفہوم ہے:
"جب ابن آدم صبح کرتا ہے تو بےشک سارے اعضاء (✋)زبان سے التجاء کرتے ہیں تو کہتے ہیں،''ہمارے میں اللّٰہ سے ڈرو''کیونکہ ہم تجھ سے ہیں،اگر تو سیدھی رہی تو ہم بھی سیدھے رہیں گے اور اگر توٹیڑھی ہوگی تو ہم بھی ٹیڑھے ہو جائیں گے۔"
بے سوچے سمجھے بات کرنے کیوجہ سے(کہ کتنا گناہ ہے)بندہ دوزخ میں اتنی دور پھسل کر گرتا جتنی مشرق و مغرب کی دوری ہے۔
❓ذراسوچیں!اس شخص کا انجام کیا ہو گا جو جان بوجھ کر بات کرتا ہے؟؟؟؟
بیماری کی حالت میں بھی زبان پہ کنٹرول کرنا چاہیے۔
✴مفہوم حدیث ہے:
"بخار کو بر انہ کہو،بخار بنی آدم کے گناہوں کو اسطرح دور کرتا ہے جیسے بھٹی لوہےکے میل کچیل کو۔"
اللّٰہ تعالی کو ناپسندیدہ بات یہ لگتی ہے کہ ایک آدمی دوسرے سے کہے'' اِتَّقِ اللّٰہ''اور وہ جواب میں کہے۔اپنی فکر کرو۔
پیراگراف نمبر 11؛
✴''نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرما یا۔جس کا مفہوم ہے:
"جو خاموش رہا وہ نجات پاگیا۔"
آدمی کے اسلام کا حسن یہ ہے کہ وہ اس چیز کو چھوڑ دے جس سے اس کو کوئی غرض نہیں۔
(باتونی شخص ایسے معاملات کے بارے میں باتیں کر تا ہے جس سے ا سےکوئی سرو کار ہو ا ور ا پنی بات میں قیل وقال ا فوا ہوں ا ور جھوٹے گمان پر ا عتماد کرتا ہے۔)
بے شک اللّٰہ تعالی نے تمہارے لئے 3چیزوں کو ناپسند کیا ہے۔
¤قیل وقال۔
¤مال کا ضیاع۔
¤اور کثرت سوال۔
خطرات زبان کا علاج:-
زبان پر توجہ دی جائے
صرف وہ بات کرو جسکی ضرورت ہو اور جس کی ضرورت نہ ہو وہ بات نہ کرو مگر حق،عدل اور معروف کے ساتھ۔
اور اپنے میدان فن کے علاوہ کسی اور بحث میں نہ پڑو اور اچھا سننے والے بن جاؤ کیونکہ تمہارےدو اور زبانایک ہے۔


lesson 5 Mp3

page 20.PNG


page 22.PNG


page 24.PNG


 
Last edited:

zehar

VIP
Apr 29, 2012
26,600
16,301
1,313
  • بسم اللہ الرحمن الرحیم
    باذن اللہ تعالی
    السلام و علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاۃ
    31st, August,2015
    Lec by Ustaza Dr.Farhat
    Topic :- Batuni na bun (باتونی نہ بن)
    Lesson # 6
    ⏰ TotalTime 36:28 mins
    "Batoonipan K Asbaab"
    1️⃣Takab'bur guroor or khud pasandi.
    2️⃣Dil ki bimaari jo k kamzoor imaan ka natija hy.
    3️⃣Riyakari or dosron ko apni trf mutawaja karny ki koshish.
    4️⃣Sathi malumaat rakhty huay smjhna k wo poray uloom janta hy. Halan k wo sirf chilky ko janta hy us k andar chupay gooday ko nahi dekhta.
    5️⃣Dosron ki tehqeer karna or unko zaleel samjhna or ye na dekhna k wo kis haal ma hain.
    6️⃣Baton ki shewat jis ma bohat se log mubtala ho gae hain.
    ⭕Apna jaiza!
    ❓Humain konsa jazba bulwata hy?
    Kasrat e Kalam k Nuqsanaat
    1️⃣Ye insaan ko jhoot tk ly jata hay or sab se bara jhoot Allahor us k Rasool (S.A.W.W.) par hy. Is trhan se Allah k haram karda ko halal karna or halal karda ko haram qarar dena.
    2️⃣Musalmaan ko dhokay or faraib tk ly jata hy.
    3️⃣Logo k darmiyan bugz or dushmani paida karwata hy.
    4️⃣Khud nasihat qabool na karna or nasihat karny walay ko toheen ki trf ly jata hy.
    5️⃣Ye ikhlas ko khtm karny or bagair parhy batain karny k nateejay ma galat nataij akhz karny ki trf ly jata hy jiski waja se wo fard jamat ko tabahiyon buray anjaam or buzdili ki trf khainchta hy.
    6️⃣Ye haq ko chupanay or batil ko zahir karny ki trf ly jata hy.
    7️⃣Ye logon ko baham larany ki trf ly jata hy.
    8️⃣Ye fitnon ikhtalafaat or jungon ki aag ko barhany ki trf ly jata hy. Pas yaqeenan ye baat kahi gae k jung ki ibtada guftugu se hoti hy.
    ✨✨✨✨✨✨✨✨✨
    Hum Allah se dua karty ✨ hain k wo humaray ayoob dikha dy or har haal ma Allah ka shukur hy.✨
    ''باتونی پن کے اسباب''
    1️⃣تکبر،غرور اور خود پسندی۔
    دل کی بیماری جو کہ کم زور ایمان کا نتیجہ ہے۔
    3️⃣ریاکاری اور دوسروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش۔
    4️⃣سطحی معلومات رکھتے ہوئے سمجھنا کے وہ پورے علوم جانتا ہے۔حالانکہ وہ صرف چھلکے کو جانتا ہے اس کے اندر چھپے گودے کو نہیں دیکھتا۔
    5️⃣دوسروں کی تحقیر کرنا اور ان کو ذلیل سمجھنا اور یہ نہ دیکھنا کہ وہ کس حال میں ہیں۔
    6️⃣باتوں کی شہوت جس میں بہت سے لوگ مبتلا ہو گئے ہیں۔
    ⭕اپنا جائزہ؛
    ❓ہمیں کون سا جذبہ بلواتا ہے؟
    کثرت کلام کے نقصانات
    1️⃣یہ انسان کو جھوٹ تک لے جاتا ہے اور سب سے بڑا جھوٹ اللّٰہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر ہے۔اسطرح سے کہ اللّٰہ کے حرام کردہ کو حلال کرنا اور حلال کو حرام قرار دینا۔
    2️⃣مسلمان کو دھوکہ اور فریب تک لے جاتا ہے۔
    3️⃣لوگوں کے درمیان دشمنی اور بغض پیدا کرواتا ہے۔
    4️⃣خود نصیحت قبول نہ کرنا اور نصیحت کرنے والے کو توہین کی طرف لے جا ہے۔
    5️⃣یہ اخلاص کو ختم کرنے اور بغیر پڑ ھے باتیں کرنے کے نتیجے میں غلط نتائج اخذ کرنے کی طرف لے جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ فرد و جماعت کو تباہیوں ،برے انجام اور بزدلی کی طرف کھینچتا ہے۔
    6️⃣یہ حق کو چھپانے اور باطل کو ظاہر کرنے کی طرف لے جاتا ہے۔
    7️⃣یہ لوگوں کو باہم لڑانے کی طرف لے جاتا ہے۔
    8️⃣یہ فتنوں ،اختلافات اور جنگوں کی آگ کو بڑھانے کی طرف لے جاتا ہے۔پس یقینا یہ بات کہی گئی کہ جنگ کی ابتداء گفتگو سے ہوتی ہے۔
    ✨✨✨✨✨✨✨✨✨
    ہم اللّٰہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں ہمارے عیوب دکھادے اور ہر حال میں اللّٰہ کا شکر ہے۔✨


page 30.PNG

بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
باذن اللّٰہ تعالی۔
اسلام وعلیکم و رحمتہ و برکاۃ
QUIZ # 6
BATUNI NA BUN
WEDNESDAY
2ND SEPTEMBER ,2015
TOTAL NUMBERS = 50

Question1:-
Batoonipan k koi se 5 asbaab bataen?
(10 marks)
●1,
●2,
●3,
●4,
●5,
Question 2:-
Hadees ki ro se sab se bara jhoot kya hay?
(10 marks)
1️⃣
2️⃣
3️⃣
Question 3:-
Kasrat e kalam k nuqsanaat bataen.
(10 marks)
1️⃣
2️⃣
3️⃣
4️⃣
5️⃣
Question 4:-
Is kitaab ko parhnay k bad aap ne kya sikha 3 points bataen.
(10 marks)
✨
✨
✨
Question 5:-
Hifazat e zuban ki koi ek dua yad kar k sunaen.
(10 marks)
سوال نمبر 1:-
باتونی پن کے کوئی سے 5 اسباب بتائیں۔
(نمبر 10)
•1,
•2,
•3,
•4,
•5,
سوال نمبر 2:-
حدیث کی روسے سب سے بڑا جھوٹ کیا ہے ؟
(نمبر 10)
1️⃣
2️⃣
3️⃣
سوال نمبر 3:-
کثرت کلام کے نقصانات بتائیں۔
(نمبر 10)
1️⃣
2️⃣
3️⃣
4️⃣
5️⃣
سوال نمبر4:-
اس کتاب کو پڑھنے کے بعد آپ نے کیا سیکھا 3 پوائنٹس بتائیں۔(نمبر 10)
✨
✨
✨
سوال نمبر 5:-
حفاظت زبان کی کوئی ایک دعا یاد کر کے سنائیں۔
(نمبر 10)


=====

بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
باذن اللّٰہ تعالی۔
اسلام وعلیکم و رحمتہ و برکاۃ
QUIZ # 6
BATUNI NA BUN
SUNDAY
6th SEPTEMBER ,2015
TOTAL NUMBERS = 50

Question1:-
Batoonipan k koi se 5 asbaab bataen?
(10 marks)
"Batoonipan K Asbaab"
1️⃣Takab'bur guroor or khud pasandi.
2️⃣Dil ki bimaari jo k kamzoor imaan ka natija hy.
3️⃣Riyakari or dosron ko apni trf mutawaja karny ki koshish.
4️⃣Sathi malumaat rakhty huay smjhna k wo poray uloom janta hy. Halan k wo sirf chilky ko janta hy us k andar chupay gooday ko nahi dekhta.
5️⃣Dosron ki tehqeer karna or unko zaleel samjhna or ye na dekhna k wo kis haal ma hain.
6️⃣Baton ki shewat jis ma bohat se log mubtala ho gae hain.
Question 2:-
Hadees ki ro se sab se bara jhoot kya hay?
(10 marks)
1️⃣Admi apny baap k siwa kisi ko apna baap kahay.
2️⃣Jo cheez us ny khuab main nae dykhi usko dykhny ka dawa karay
3️⃣Rasool pak S.A.W.W ki taraf asi bat mansoob karna jo Ap S.A.W.W ny nahi farmai
Question 3:-
Kasrat e kalam k nuqsanaat bataen.
(10 marks)
Kasrat e Kalam k Nuqsanaat
1️⃣Ye insaan ko jhoot tk ly jata hay or sab se bara jhoot Allahor us k Rasool (S.A.W.W.) par hy. Is trhan se Allah k haram karda ko halal karna or halal karda ko haram qarar dena.
2️⃣Musalmaan ko dhokay or faraib tk ly jata hy.
3️⃣Logo k darmiyan bugz or dushmani paida karwata hy.
4️⃣Khud nasihat qabool na karna or nasihat karny walay ko toheen ki trf ly jata hy.
5️⃣Ye ikhlas ko khtm karny or bagair parhy batain karny k nateejay ma galat nataij akhz karny ki trf ly jata hy jiski waja se wo fard jamat ko tabahiyon buray anjaam or buzdili ki trf khainchta hy.
6️⃣Ye haq ko chupanay or batil ko zahir karny ki trf ly jata hy.
7️⃣Ye logon ko baham larany ki trf ly jata hy.
8️⃣Ye fitnon ikhtalafaat or jungon ki aag ko barhany ki trf ly jata hy. Pas yaqeenan ye baat kahi gae k jung ki ibtada guftugu se hoti hy.
Question 4:-
Is kitaab ko parhnay k bad aap ne kya sikha 3 points bataen.
(10 marks)
✨
✨
✨
Question 5:-
Hifazat e zuban ki koi ek dua yad kar k sunaen.
(10 marks)
سوال نمبر 1:-
باتونی پن کے کوئی سے 5 اسباب بتائیں۔
(نمبر 10)
''باتونی پن کے اسباب''
1️⃣تکبر،غرور اور خود پسندی۔
دل کی بیماری جو کہ کم زور ایمان کا نتیجہ ہے۔
3️⃣ریاکاری اور دوسروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش۔
4️⃣سطحی معلومات رکھتے ہوئے سمجھنا کے وہ پورے علوم جانتا ہے۔حالانکہ وہ صرف چھلکے کو جانتا ہے اس کے اندر چھپے گودے کو نہیں دیکھتا۔
5️⃣دوسروں کی تحقیر کرنا اور ان کو ذلیل سمجھنا اور یہ نہ دیکھنا کہ وہ کس حال میں ہیں۔
6️⃣باتوں کی شہوت جس میں بہت سے لوگ مبتلا ہو گئے ہیں۔
سوال نمبر 2:-
حدیث کی روسے سب سے بڑا جھوٹ کیا ہے ؟
(نمبر 10)
1️⃣آدمی اپنے باپ کے سوا کسی اور کو اپنا باپ کہے.
2️⃣جو چیز اس نے خواب میں نھیں دیکھی اس کو دیکھنے کا دعوع کرے۔
3️⃣رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ایسی بات منسوب کرنا جو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے نھیں فرمائی.
سوال نمبر 3:-
کثرت کلام کے نقصانات بتائیں۔
(نمبر 10)
کثرت کلام کے نقصانات
1️⃣یہ انسان کو جھوٹ تک لے جاتا ہے اور سب سے بڑا جھوٹ اللّٰہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر ہے۔اسطرح سے کہ اللّٰہ کے حرام کردہ کو حلال کرنا اور حلال کو حرام قرار دینا۔
2️⃣مسلمان کو دھوکہ اور فریب تک لے جاتا ہے۔
3️⃣لوگوں کے درمیان دشمنی اور بغض پیدا کرواتا ہے۔
4️⃣خود نصیحت قبول نہ کرنا اور نصیحت کرنے والے کو توہین کی طرف لے جا ہے۔
5️⃣یہ اخلاص کو ختم کرنے اور بغیر پڑ ھے باتیں کرنے کے نتیجے میں غلط نتائج اخذ کرنے کی طرف لے جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ فرد و جماعت کو تباہیوں ،برے انجام اور بزدلی کی طرف کھینچتا ہے۔
6️⃣یہ حق کو چھپانے اور باطل کو ظاہر کرنے کی طرف لے جاتا ہے۔
7️⃣یہ لوگوں کو باہم لڑانے کی طرف لے جاتا ہے۔
8️⃣یہ فتنوں ،اختلافات اور جنگوں کی آگ کو بڑھانے کی طرف لے جاتا ہے۔پس یقینا یہ بات کہی گئی کہ جنگ کی ابتداء گفتگو سے ہوتی ہے۔
سوال نمبر4:-
اس کتاب کو پڑھنے کے بعد آپ نے کیا سیکھا 3 پوائنٹس بتائیں۔(نمبر 10)
✨
✨
✨
سوال نمبر 5:-
حفاظت زبان کی کوئی ایک دعا یاد کر کے سنائیں۔
 
Last edited:
Status
Not open for further replies.
Top