محبت کا شاعر

  • Work-from-home

Dark

Darknes will Fall
VIP
Jun 21, 2007
28,885
12,579
1,313
محبت کا شاعر

’’دل درد کا ٹکڑا ہے‘‘ ارشد ملک کے شعری سفر کا نقطۂ آغاز بھی ہے اور اولین پڑاؤ بھی۔ مجموعے کا عنوان ہی تخلیق کار کی افتادِ ذہنی کی ترجمانی کرتا ہے۔ مشرقی شاعری میں ’’دل‘‘ محبت کرنے والوں اور خواب کے تعاقب میں جاں سے گزر جانے والوں کی بنیادی پناہ گاہ ہے۔ دل کی رہنمائی میں سفر طے کرنے والے خسارے کے سودے میں بھی اپنے آپ کو کامیاب سمجھتے ہیں۔ ارشد ملک خوش نصیب ہیں کہ انہوں نے دل کی آواز پر لبیک کہا اور زندگی بسر کرنے کے لیے اسی کو اپنا رہبر و رہ نما بنایا۔ جذبے‘ یادیں‘ خواب‘ امیدیں‘ سب کچھ اسی کتابِ دل کے عنوان بن کر سامنے آتے ہیں۔ عنفوانِ شباب کا کچا مگر گہرا رنگ جذبوں میں ایک عجیب وضع کی روشنی پیدا کر دیتا ہے۔ یہ روشنی لفظوں میں منتقل ہو کر اچھی شاعری کی پہچان بن جاتی ہے۔

کہا نہ تھا اسے مت ضبط کرنا

وہ آنسو اب سمندر ہو گیا نا

۔ ۔ ۔

پھول‘ خوشبو‘ چمن‘ چاند‘ تارے‘ ہوا

سارے ساتھی وہ ہم سے خفا کر گیا

وفور‘ سرشاری اور وارفتگی عشق کے کوچے میں دل کی تائید پر داخل ہونے والے تخلیق کاروں کی مجبوری بھی ہوتی ہے اور مقدر بھی۔ اُن کے ہاں آپ کو ہر ورق پر سجے ہوئے‘ کسے ہوئے اور سنورے ہوئے مصرعے بھی ملیں گے اور خالص جذبوں کے بیان کرنے کا سلیقہ بھی نظر آئے گا۔ اظہار میں والہانہ پن ان کے شعروں میں ایسی البیلی جہت پیدا کر دیتا ہے جس کے سبب ان کے مستقبل پر یقین محکم ہوتا ہے۔

افتخار عارف

(ستارۂ امتیاز)


 

**King**

Newbie
Sep 6, 2009
2,244
645
0
35
Nice sharing

---------- Post added at 12:41 AM ---------- Previous post was at 12:37 AM ----------

Nice sharing
 
Top