پاکستان میں انتخابات پر امريکی دفتر خارجہ کا بیان

  • Work-from-home

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ





امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان

27 جولائی 2018​

امریکہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے نتائج پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ امریکہ پاکستانی عوام بشمول خواتین کی ہمت کو سراہتا ہے جو ووٹ دینے نکلیں اور اپنے ملک کا مستقبل متعین کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

ہم اس عمل کو متاثر کرنے والے دہشت گردی کے ہولناک واقعات کی مذمت کرتے ہیں جن میں انتخابات کے دن کوئٹہ میں ایک پولنگ سٹیشن کے باہر تازہ ترین حملہ بھی شامل ہے۔ ہم متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے لیے دلی ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔

پاکستان میں طویل مدتی استحکام اور خوشحالی کے لیے حکمرانی کے مضبوط جمہوری اور شہری اداروں کی ترقی اور متحرک سول سوسائٹی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ اس تناظر میں امریکہ کو رائے دہندگی سے پہلے انتخابی عمل میں خامیوں پر تشویش ہے جن کا اظہار پاکستان میں انسانی حقوق کمیشن نے کیا ہے۔ ان میں انتخابی مہم کے دوران اظہار اور میل جول کی آزادی پر پابندیاں بھی شامل ہیں جو کہ پاکستانی حکام کے بیان کردہ مکمل منصفانہ اور شفاف انتخابات کے ہدف سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ امریکہ انتخابی عمل کا مشاہدہ کرنے والے یورپی یونین مشن کے نتائج سے متفق ہے جس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں انتخابی حوالے سے قانونی ڈھانچے میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں تاہم آزادی اظہار پر پابندی اور انتخابی مہم چلانے کے غیرمساوی مواقع کے باعث ان کے اثرات ماند پڑ گئے ہیں۔ امریکہ کو انتخابات میں دہشت گردوں سے وابستہ افراد کی شرکت پر بھی گہرے تحفظات ہیں مگر ہم بدھ کو پاکستانی رائے دہندگان کی جانب سے ان امیدواروں کو بیلٹ باکس کے ذریعے مسترد کیے جانے کی ستائش کرتے ہیں۔

امریکہ اپنے عالمی شراکت داروں کے تعاون سے تمام پاکستانیوں کے لیے سیاسی عمل میں شرکت کے مواقع کو وسعت دینے اور جائز جمہوری اداروں کی مضبوطی کے عمل کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔ اب جبکہ پاکستان کے منتخب رہنما نئی حکومت تشکیل دے رہے ہیں تو ایسے میں امریکہ جنوبی ایشیا میں سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے اپنے اہداف آگے بڑھانے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کے مواقع کا منتظر رہے گا۔

https://www.state.gov/r/pa/prs/ps/2018/07/284668.htm


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 
Top