پاکستان پپپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومن&#1657

  • Work-from-home

Don

Administrator
Mar 15, 2007
11,035
14,651
1,313
Toronto, Ca
پاکستان پپپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایم کیو ایم نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں حزبِ اختلاف کا کردار ادا کرے گی۔


ایم کیو ایم نے مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار پپپلز پارٹی کے غیر سنجیدہ رویے کو قرار دیا ہے اور کہا کہ ایم کیو ایم اور اس کے قائد الطاف حسین شراکت عمل اور مفاہمت کے لیے جتنا آگے جا سکتے تھے گئے۔




ایم کیو ایم کے صدر دفتر نائن زیرو پر ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے اتوار کی شام پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام صورتحال سے ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پپپلز پارٹی، ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات اور مفاہمت میں سنجیدہ نہیں ہے لہذٰا ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے تمام صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس کے بعد فیصلہ کیا کہ وہ وفاق اور صوبہ سندھ میں حزبِ اختلاف کا کردار ادا کرے گی۔
اس اعلان کے ساتھ ہی وہاں موجود ایم کیو ایم کے کارکنان نے جئے الطاف اور جئے متحدہ کے نعرے لگائے۔

الطاف حسین نے تصدیق کر دی
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے مفاہمت کے لیے ہر مثبت قدم اٹھایا


فاروق ستار


فاروق ستار نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے مفاہمت کے لیے ہر مثبت قدم اٹھایا۔ انہوں نے ایم کیو ایم کی جانب سے وزیرِاعظم کے انتخاب کی نامزدگی سے دستبرداری سے صوبائی اسمبلی میں وزیراعلٰی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی حمایت کے فیصلوں تک کو مفاہمت کی جانب مثبت اقدامات کا حصہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’پپپلز پارٹی کی جانب سے جو غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا گیا وہ ہمارے لیے انتہائی مایوس کن ہے اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس بات چیت کی ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پپپلز پارٹی پر عائد ہوتی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’حکومت نہیں بلکہ اپوزیشن بھی جمہوریت کا حصہ ہوتی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ پپپلز پارٹی کی حکومت ایم کیو ایم کے اپوزیشن کے کردار کا بھی احترام کرے گی لیکن ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ریاستی طاقت یا جبر کے ذریعے ہمیں دبا لیا جائے گا تو ہم یہ بھی واضح کردینا چاہتے ہیں کہ یہ سن انیس سو پچانوے نہیں ہے، دوہزار آٹھ ہے اور اب کسی بھی آواز کو طاقت کے ذریعے نہیں دبایا جا سکتا‘۔
فاروق ستار نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پپپلز پارٹی کی جانب سے بعض ایسے اقدامات بھی کیے گئے جو ہمارے لیے کسی طور بھی قابلِ قبول نہیں ہوسکتے۔

شعیب سڈل ہمارے ہیرو ہیں
ہم نے شعیب سڈل کی تعیناتی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تو پپپلز پارٹی کی جانب سے ہمیں کہا گیا کہ شعیب سڈل ہمارے ہیرو ہیں


فاروق ستار


انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز شعیب سڈل کو آئی جی سندھ مقرر کیا گیا جو پپپلز پارٹی کے گذشتہ دور میں ایم کیو ایم کے ہزاروں کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل میں شریک رہے ہیں، اس تعیناتی پر ہمارے شہداء کے لواحقین، کارکنوں اور حق پرست عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، گذشتہ روز پپپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات میں ہم نے شعیب سڈل کی تعیناتی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تو پپپلز پارٹی کی جانب سے ہمیں کہا گیا کہ شعیب سڈل ہمارے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مزید افسران کو بھی تعینات کیا گیا ہے جو ایم کیو ایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہیں اور یہی وہ تمام حالات ہیں جو اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ پپپلز پارٹی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں کہ پپپلز پارٹی کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم نے حد سے زیادہ وزارتوں کا مطالبہ کیا تھا جو مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا جس پر فاروق ستار نے اس تاثر کو سراسر غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں اور یہ بات لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی مذاکرات اس نہج تک نہیں پہنچے تھے جہاں وزارتوں پر بات ہوتی، ابھی تو ہماری توجہ ورکنگ ریلیشن شپ پر رہی ہے۔

 
  • Like
Reactions: sweet_syndrella

umairmpk

Newbie
Aug 29, 2008
1
0
0
muzakrat ki nakami sara MQM ka drama tha aaj ye log PPP ke sath bethe howe he is party ka record he ke ye aaj tak kabhi aek bar bhi oppusition me nhi bethi he pehle ye log yonhi drame bazi karte rehte he black melling kerte he or {(laugh)}bad me wazarato ke maze lete he.
 

Hans_Mukh

~~ Catch Me if u Can~~
VIP
Dec 1, 2008
30,406
14,989
713
Logon Ki Soch May
sub darambazi hay, hamar mulk tabahi ki taraf ja raha aur in party leaders ku apni kursi ki pari hui hay................
 

lilhunter

Newbie
Feb 16, 2009
1,285
265
0
lIvInG iN nIcE pEoPlE hEart
ji haan dramey baaazo .......................apne wo hadith suni hogi ye phr QURAN pak mein hai ...........ALLAH maaf kare agr ghalt bola tu .............k jaise awaam wasie hukmaran

hum khud seeedhe nahi hain wo leaders kya hoon gein
 

goodfrndz

"A faithful friend is the medicine of life."
VIP
Aug 16, 2008
12,849
4,072
1,113
محبت والا
aap mujhe aik baaat btaoo yeh altaf hussain Pakistan kyuoon nahi aata ???

london baitha kya kr raha hai???
 

Hans_Mukh

~~ Catch Me if u Can~~
VIP
Dec 1, 2008
30,406
14,989
713
Logon Ki Soch May
GF, Good point, i appreciated to point this. aub dekhna yeh hay log aur TM ka member kiya ray rakhtay is baray ma...................................
 
Top