کیا آپ جانتے ہیں؟

  • Work-from-home

selfish_man

Senior Member
Oct 14, 2013
779
213
43
29
karachi
کیا آپ جانتے ہیں؟
محمد شاہد خان جہاں پوری ۔ ملتان

کس نے سب سے پہلے۔۔۔ ۔۔۔


بیت المال یا خزانے کا نظام جاری کیا۔

سن ہجری کا نظام قائم کیا۔

امیر المومنین کا لقب اختیار کیا۔
فوج کا باقاعدہ دفتر قائم کیا۔

مالی دفتر الگ قائم کیا۔
رضا کاروں کی تنخواہیں مقرر کیں۔
ملک کی پیمائش کا باقاعدہ نظام رائج کیا۔
مردم شماری شروع کی۔
نہریں کھدوائیں۔
اسلامی خلافت میں نئے شہر آباد کرائے۔ مثلا کوفہ، بصرہ وغیرہ۔
مقبوضہ علاقوں کو باقاعدہ صوبوں میں تقسیم کیا۔
جیل خانہ جات قائم کیا۔
محکمہ پولیس قائم کیا۔
راتوں کو گشت کرکے رعایا کا حال معلوم کرنے کا طریقہ رائج کیا۔
پرچہ نویس مقرر کیے۔
راستوں میں مسافرخانے اور کنوئیں بنوائے۔
غریب عیسائیوں اور یہودیوں کے وضیفے مقرر کیے۔
20 رکعت نماز تراویح کا باقاعدہ طور پر جماعت کے ساتھ اہتمام کیا۔
تجارت کے گھوڑوں پر زکوۃ مقرر کی۔

یہ سب کام سب سے پہلے امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے جاری کیے۔​

 
Top