Aankhon Main Nami Thori Si

  • Work-from-home

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
118049293_1709158372574584_1886339521785130280_n.jpg


آنکھوں میں نمی تھوڑی سی

جب ہوئی اُس کی توجہ میں کمی تھوڑی سی
خود بخود آ گئی آنکھوں میں نمی تھوڑی سی

بن گیا پھول، بنانے تھے خد و خال اُس کے
رہ گئی میرے تخیل میں کمی تھوڑی سی

وہ جو آ جاتا تو کیا کیا نہیں ہوتا پھر بھی
ذکر جب اس کا چھڑا بزم جمی تھوڑی سی

اُس کو بھی اپنی انا پر ہے بہت ناز تو پھر
ہم بھی دکھلائیں گے ثابت قدمی تھوڑی سی

رسمِ محفل ہی سہی حال تو پوچھا اُس نے
شدتِ گرمیِ جذبات تھمی تھوڑی سی

یوں ہی اک حرف ِ شکایت تھا لبوں پر اُس کے
جس طرح پھول کی پتی پہ نمی تھوڑی سی

اُس نے رکھا ہی نہیں پاؤں زمیں کے اوپر
مل گئی جس کو تری ہم قدمی تھوڑی سی

اور دو آتشہ کر دیتی ہے آہنگ ِ غزل
ہندوی لَے میں نوائے عجمی تھوڑی سی
 

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
جب ہوئی اُس کی توجہ میں کمی تھوڑی سی
خود بخود آ گئی آنکھوں میں نمی تھوڑی سی
bus yoon hua k us ney takalluf sey bat ki
aur hum ney rotey rotey dupattey bigho diye 🤭
@shehr-e-tanhayi @Seemab_khan @Mahen @minaahil @Aaylaaaaa
اُس کو بھی اپنی انا پر ہے بہت ناز تو پھر
ہم بھی دکھلائیں گے ثابت قدمی تھوڑی سی
waaaaaaaaaaah
اور دو آتشہ کر دیتی ہے آہنگ ِ غزل
ہندوی لَے میں نوائے عجمی تھوڑی سی
beshakkkkkkkkkk
 
Top