سیرالیون میں پولیس نے فائربریگیڈ کے عملے اور فوج کو طلب کیا ہے کہ وہ ایک پولیس سٹیشن کا کنٹرول واپس حاصل کریں جس پر سینکڑوں سانپوں نے قبضہ کر لیا ہے۔
گیری ہن نام کے قصبے میں اس پولیس سٹیشن پر تقریباً 400 کے قریب سانپوں نے قبضہ جمایا ہوا ہے جس کے نتیجے میں انتہائی جرات مند پولیس اہلکار بھی کام پر جانے سے ڈرتے ہیں۔
وزارت صحت نے تھانے میں زہریلی ادویات کا چھڑکاؤ کیا ہے لیکن پھر بھی یہ سانپ وہاں سے نہیں جاتے اور کام کے اوقات میں درجنوں سانپ وہاں آ جاتے ہیں۔
سانپوں کے خوف سے مقامی پولیس سٹیشن میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے اور لوگ بھی مختلف جرائم کی رپورٹ درج کروانے تھانے نہیں جاتے۔
سانپوں کو نکالنے کیلئے کی جانے والی تمام کوششیں ناکام ہو جانے کے بعد فوج کے اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے جو فائرنگ کر کے ان سانپوں کا خاتمہ کرینگے۔
---------------------------------