Dard-e-Dil

  • Work-from-home

saj_killer

Newbie
Jul 23, 2008
90
68
0
37

درد دِل سے آشنائی سے ہوا تقسیم مَیں
اپنے گھر کی بیوفائی سے ہوا تقسیم مَیں

یہ غلط ہو گا کہوں کِس نے کِیا کیا کیا
اپنے دِل کی دِلربائی سے ہوا تقسیم مَیں

جُرائتِ اِظہار نہ ہمّت بتائوں حال دِل
حسرتوں سے پارسائی سے ہوا تقسیم مَیں

مِٹ گئے سارے تعلّق اِتّفاق و اِحترام
ہر طرف تیری رسائی سے ہوا تقسیم مَیں

نہ ہوا تو کیا ہوا جب ہر طرف ہوں مَیں ہی مَیں
مَیں بڑا اپنی بڑائی سے ہوا تقسیم مَیں

گھن گرج نے جب مِٹائے عہدِ کُہنہ کے نقوش
ہر طرف برپا دُہائی سے ہوا تقسیم مَیں

مَیں شہادت ہوں شہید و شاہد و مشہود مَیں
مرحبا کیسی صفائی سے ہوا تقسیم مَیں
 
  • Like
Reactions: nrbhayo
Top