Mein Naam Kaa Musalman Hon

saj_killer

Newbie
Jul 23, 2008
90
68
0
33
اک ٹوٹي ہوئي کمان ہوں

ميں نام کا مسلمان ہوں

گھر مورٹ گيج پر ليتا ہوں

کار فنانس ميں کرتا ہوں

بنک کا سود بھي کھاتا ہوں

پھر بھي سلامت ايمان ہوں

ميں نام کا مسلمان ہوں

پانچ وقت نماز پڑھوں تو کيوں

اللہ کي راہ ميں خرچ کروں تو کيوں

ديں کيلۓ کٹ مروں تو کيوں

رب کا لاڈلا انسان ہوں

ميں نام کا مسلمان ہوں

حبشي عجمي عربي ہوں

سنيّ شيعہ وہابي ہوں

سندھي بلوچي پنجابي ہوں

فرقہ بندي ميں غرقان ہوں

ميں نام کا مسلمان ہوں

غداري ميں نمبر ون ميرا

بے ايماني کا رسيا من ميرا

ہے غيبت کرنا فن ميرا

ابليس سے بڑا شيطان ہوں

ميں نام کا مسلمان ہوں

 
  • Like
Reactions: nrbhayo
Top