کتنا برا لگتا ہے جب آپ کسی پر خود سے زیادہ بھروسہ کرتے ہوں، خود کو اس کی ملکیت، اس کی امانت مانتے ہوں اور وہی انسان آپ کی ذات پر ایسے کیچڑ اچھالے کہ دل دھڑکنا بند ہو جائے کہ کہیں اس دھڑکن کے شور سے اس نے غلط تو نہیں سنا ..... کان اپنی سماعتوں پر یقین نہ کریں اور آنکھیں سب کچھ دیکھتے ہوئے بے یقین سی ہو کر پلکیں نہ جھپکائیں ..... خود پر یقین نہ کریں کہ انہوں نے جو دیکھا وہ سچ تھا.....
کتنا برا لگتا ہے ناں جب آپ صحیح ہوں، مخلص ہوں تو کوئی آپ کو غلط سمجھے- کسی غلط فہمی کا شکار ہو کر آپ سے بدظن ہو جائے اور آپ کو ایک بھی موقع نہ ملے خود کو ثابت کرنے کا ..... آپ کو سزا سنا دی جائے اور یہ تک بتانا گوارا نہ کیا جائے کہ آپ کاقصور کیا ہے.....؟

تحریر: مدیحہ طارق
اقتباس: زندگی تم ہو