میں خاموش ہوں
میری خاموشی میں کوئی لفظ پوشیدہ نہیں ہے
میرے خاموش لبوں کو کوئی مفہوم نہ دینا
نہ سمجھنا کہ کرب جدائی نے
میرے لب سی دئے ہیں
جب منزلیں جدا ہوں
راستے بدل ہی جاتے ہیں
میں خاموش ہوں
تمہارے جانے سے یہ چپ نہیں لگی ہے
میں تو خود سے بھی انجان ہوگیا ہوں
بدلتے موسموں سے بے دھیان ہوگیا ہوں
موسم بدل ہی جاتے ہیں
میں خاموش ہوں
مگر ایسا نہ سمجھ لینا کہ
میرے سینے میں جذبات نہیں ہیں
لفظ میرے ترجمان نہیں ہوسکتے ہیں
جو ہوسکے تو مجھے پڑھ لینا
میں خاموش ہوں
تم بھی خاموش رہنا
میری خاموشی میں کوئی لفظ پوشیدہ نہیں ہے
میرے خاموش لبوں کو کوئی مفہوم نہ دینا
نہ سمجھنا کہ کرب جدائی نے
میرے لب سی دئے ہیں
جب منزلیں جدا ہوں
راستے بدل ہی جاتے ہیں
میں خاموش ہوں
تمہارے جانے سے یہ چپ نہیں لگی ہے
میں تو خود سے بھی انجان ہوگیا ہوں
بدلتے موسموں سے بے دھیان ہوگیا ہوں
موسم بدل ہی جاتے ہیں
میں خاموش ہوں
مگر ایسا نہ سمجھ لینا کہ
میرے سینے میں جذبات نہیں ہیں
لفظ میرے ترجمان نہیں ہوسکتے ہیں
جو ہوسکے تو مجھے پڑھ لینا
میں خاموش ہوں
تم بھی خاموش رہنا