سنو.. !
ہم ناراض ہیں تم سے
بہت ناراض ہیں تم سے
کہ بہت مجبور ہو نا تم؟
بہت مصروف ہو نا تم؟
ہمیں تو یاد کرنے کا
وقت برباد کرنے کا،
تمہیں تو وقت ہی کب ہے؟
نہ تم کو یاد آتے ہیں،
تمہیں کتنا ستاتے ہیں،
پر اب تو معاف رکھنا تم،
ہمیں نہ یاد کرنا تم،
تمہیں نہ یاد آئیں گے،
نہ تم کو یوں ستائیں گے،
پر جب تم ہم کو بلاوٴ گے،
جب ہم سے ملنے آوٴ گے
تو ہم بھی تم کو بتا دیں گے،
بہت مجبور ہیں ہم بھی،
بہت مصروف ہیں ہم بھی،
ہمیں بھی کام ہیں کتنیں،
ہمیں بھی نہ بلاوٴ تم،
نہ ہم کو یاد آوٴ تم،
کہ ہم ناراض ہیں تم سے،
بہت ناراض ہیں تم سے....