جانے کہاں پہ دل ہے رکھا ۔آج کا دن بھی پھیکا پھیکا
کھڑکی سےچھپ کر تکتا ہے
میں ہاری یا وہ ہےجیتا
روز کا ہی معمول ہےیہ تو
کل بھی بیتا، آج بھی بیتا
درد بھی با لکل ہی ویسا ہے
تھوڑا تھوڑا میٹھا میٹھا
چولھا ،چوکا، جھاڑو، پونچھا
سب کچھ کر بیٹھی تب سوچا
ہر شئےجھاڑ کےپونچھ کےدیکھا
!جانےکہاں پہ دل ہےرکھا
ملنے کے نہیں، نایاب ہیں ہم۔۔۔نہیں مِلا ہے کوئی تجھ سا آج تک مجھ کو پھر یہ ستم الگ ہے کہ مِلا تُو بھی نہیں,
اشک آنکھوں میں چھپاتے ہوئے تھک جاتا ہوںاتنی قبریں نہ بناؤ میرے اندر محسن
میں چراغوں کو جلاتے ہوئے تھک جاتا ہوں
one of my favs
اشک آنکھوں میں چھپاتے ہوئے تھک جاتا ہوں
بوجھ پانی کا اٹھاتے ہوئے تھک جاتا ہوں
پاؤں رکھتے ہیں جو مجھ پر انہیں احساس نہیں
میں نشانات مٹاتے ہوئے تھک جاتا ہوں
برف ایسی کہ پگھلتی نہیں پانی بن کر
پیاس ایسی کہ بجھاتے ہوئے تھک جاتا ہوں
اچھی لگتی نہیں اس درجہ شناسائی بھی
ہاتھ ہاتھوں سے ملاتے ہوئے تھک جاتا ہوں
غمگساری بھی عجب کار محبت ہے کہ میں
رونےوالوں کو ہنساتے ہوئے تھک جاتا ہوں
اتنی قبریں نہ بناؤ میرے اندر محسن
میں چراغوں کو جلاتے ہوئے تھک جاتا ہوں۔۔!!
@shehr-e-tanhayi @Mahen @Armaghankhan @saviou @Fantasy @minaahil
استغفراللہ۔۔خدا کرے جب تجھے پچھتاوہ ہو تب تم مجھے مرا ہوا پاؤ
خدا کرے تیرے حصّے میں میری قبر کی خاک بھی نہ آے
میسنجر پہ آئیے۔۔۔میں رو پڑوں گی !
خدا کے بندے میں رو پڑوں گی
اگر کسی دن دوبارہ مُجھ سے
مَحبتوں کا سوال پوچھا ، زوال پوچھا۔۔۔۔
میں رو پڑوں گی !
میں اس کے دل میں رہی ہوں لیکن
اب اس کے دل سے نکل چکی ہوں
وہ اپنی رہ پر چلا گیا ہے
میں اپنی رہ پر چلی گئی ہوں
اب اس سے زیادہ کوئی بھی مجھ سے
سوال پوچھا
میں رو پڑوں گی۔۔۔۔