اداکارہ نرگس نے توبہ کر لی، فلموں میں کام اور ڈانس نہ کرنے کا اعلان
لاہور … اسٹیج اور فلم کی ڈانسنگ کوئن اداکارہ نرگس نے توبہ کر لی، انہوں نے سیاست دانوں کی طرح قرآن اٹھا لیا، تاہم ساتھ کہہ دیا کہ وہ کوئی سیاست دان نہیں، انہوں نے آئندہ فلموں میں کام اور ڈانس نہ کرنے کا اعلان بھی کیا اور بتایاکہ وہ اب عالمہ بنیں گی۔ اداکارہ نرگس بیرون ملک سے واپسی پر لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پری
س کانفرنس کرتے ہوئے اسکارف پہنے ہوئے تھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد نامی تاجر کے قتل کیلئے پیسے دینے کا الزام غلط ہے، علی رضا شیرازی سے ان کی ٹیلیفون کالز کی رپورٹ نکلوائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جونا بٹ سے اچھی سلام دعا ہے، لیکن کبھی کسی کا برا نہیں سوچا، 5 ماہ قبل اسٹیج چھوڑ چکی ہوں۔ نرگس نے انکشاف کیاکہ وہ 37سال کی ہو چکی ہیں، 3 سال بعد 40کی ہو جائیں گی۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ فیلڈ کا کوئی بندہ اب ان سے ملنے نہ آئے، کب تک وہ بدنامیاں لیتی رہیں گی۔ انہوں نے بتایاکہ ان کی مولانا طارق جمیل سے بات
ہو چکی ہے ، اب وہ عالمہ بنیں گی
i wish inshaAllah asa he ho
Allah sabit qadam rakkay ab bus