Tuheed ذاتِ باری تعالٰی

  • Work-from-home

Qalandar

Active Member
Aug 8, 2011
323
477
63
37
ذاتِ باری تعالٰی
[h=3]ابتدا بھی ایک سے ہوتی ہےانتہا بھی ایک پر ہوتی ہے،۔ اگر باقی باتیں اختصار میں ایک طرف چھوڑ دیں آپ گنتی شروع کریں کہاں سے کریں گے۔ ایک سے۔ ایک سے پہلے بھی کوئی ہے؟(نہیں) سب سے پہلے ایک ہے۔
میرے دوستوں ایک اول ہوتا ہے ایک پر ابتداءہوتی ہے، ایک پر انتہا ہوتی ہےہاں اگر وہی اول بھی ہو، وہی آخر بھی ہووہی ایک اول بھی ،وہی ایک آخر بھیحقیقتاَ اول بھی ہو، حقیقتاَ آخر بھی ہوتو وہ خدا ہوتا ہےکائنات میں کوئی نہیں تھا، وہ ایک تھااور کائنات میں کوئی نہیں رہے گا وہ ایک رہے گا۔
ھو الاوّل والآخر و الظّاھر و الباطن و ھو بکل شیءعلیم
جب کوئی نہیں تھا، حجر و شجر نہیں تھے، بحر و بر نہیں تھے، آسمان زمین نہیں تھے، شمس و قمر نہیں تھے، کچھ نہیں تھا، تب بھی وہ ایک تھا،
اس سے پہلے ذرا سوچئے، اس سے کتنا پہلےصدیاں پہلےصدیاں کیسے بنیں گی جب سال ہوں سال کیسے بنیں گےجب مہینے ہوں مہینے کیسے بنیں گےجب ہفتے ہوں ہفتے کیسے بنیں گےجب دن ہوں دن رات کیسے بنیں گےجب چاند سورج ہوں جب روشنی اور اندھرا ہوں یہ سب کچھ نہیں تھا، تب بھی وہ ایک تھا۔ اور ایک اندازہ کر لیجئے، ایک سو سال کے برابرپانچ سو سال کے برابرجہاں تک آپ پہنچیں گےجہاں تک سوچ سوچ کر آپ کے دماغ کی ایک حد ہوگی جہاں پر آپ پہنچیں گےوہ بھی تو ایک حد ہوگی لیکن اس ذات کی حد نہیں اس سے پہلے بھی وہ ایک تھا۔ اور وہ ایک رہے اور پھر
کل من علیھا فان ویبقی وجہ ربک ذوالجلال والاکرام
کوئی نہیں رہے گا تب بھی وہ ایک رہے گا۔[/h]

 
  • Like
Reactions: Qawareer
Top