سب لوگ بھائی بھائی ہیں

  • Work-from-home

H@!der

Super Star
Feb 22, 2012
8,413
3,070
1,313
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک دفعہ ایک تھیلی میں چار سو دینار ڈالے اور اپنے غلام سے کہا یہ تھیلی حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے پاس لے جاؤ ۔ انہیں بتاؤ کہ امیر المومینین نے یہ تھیلی آپ کے لیے ہدیہ بھیجی ہے اور پھر کچھ دیر وہیں رک کر دیکھنا کہ وہ اس تھیلی کا کیا کرتے ہیں
غلام وہ تھیلی لے کر حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچا اور عرض کیا کہ امیر المومینین فرما رہے ہیں کہ یہ رقم آپ اپنی ضروریات میں خرچ کرلیں ۔
حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے وہ تھیلی لیتے ہوئے کہا ۔ اللہ انہیں بہترین بدلہ عطا فرمائے اور ان پر رحمتیں نازل کرے ۔ اس کے بعد اپنی ایک باندی کو بلایا اور کہا کہ یہ لو سات دینار فلاں کو دے آؤ ، پانچ فلاں کو دے آؤ ، پانچ فلاں کو ۔ یہاں تک کہ سارے کے سارے دینار اسی وقت مختلف لوگوں میں تقسیم کردیے اور اپنی ضرورت کے لیے ایک دینار بھی نہ رکھا
غلام نے آکر سارا ماجرا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے گوش گزار کردیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے چار سو دینار کی ایک اور تھیلی تیار کی اور غلام سے کہا کہ یہ تھیلی حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس لے جاؤ اور انہیں بھی کہنا کہ یہ تھیلی امیر المومینین نے آپکی ضروریات کے لیے بھیجی ہے اور وہاں بھی تھوڑی دیر رک کر دیکھنا کہ وہ کیا کرتے ہیں
غلام وہ تھیلی لے کر حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچا اور عرض کیا کہ امیر المومینین نے یہ رقم آپ کے لیے بھیجی ہے تاکہ آپ اسے اپنی ضروریات پوری کرنے میں صرف کرلیں
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اللہ ان کو بہتر صلہ دے اور ان پر رحمت کرے اور پھر اسی وقت اپنی باندی کو بلایا اور کہاں کہ فلاں کے گھر اتنی رقم پہنچا دو ، فلاں کے گھر اتنی ۔ اتنے میں حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کی بیوی نے پردے سے پیچھے سے جھانک کر کہا خدا کی قسم ہم بھی بہت ضرورت مند ہیں ہمیں بھی کچھ دیجیئے
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے تھیلی تو ٹٹولا تو اس میں دو دینار بچے تھے یہ دو دینار انہوں نے اپنی بیوی کی طرف پھینک دیے
غلام حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس لوٹ آیا اور سارا قصہ سنایا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ بہت مسرور ہوئے اور فرمانے لگے خدا کی قسم یہ سب لوگ بھائی بھائی ہیں ایک جیسے ہیں
(الترغیب و الترہیب ج 2 ص 41،42 )​
 
  • Like
Reactions: saviou
Top