میں امید سے ہوں شوبزاداکارائیں جنہوں نے اپنی خوشی کو کھل کر بتایا
ننھے مہمان کی آمد کی خبر ملتے ہی شوبز کے بہت سارے اداکار خود کو دنیا کی نظروں سے چھپا لیتے تھے اور اکثر تو اس پر بات بھی نہیں کرتے تھے۔۔۔پھر اچانک ہی پتہ چلتا تھا کہ ان کے گھر خوشی آگئی۔۔۔لیکن اب بہت ساری ایسی شوبز خواتین ہیں جو نا تو اس بات کو چھپاتی ہیں بلکہ اکثر تو دنیا کو بتانے کے لئے خصوصی شو بھی کرتی ہیں
ننھے مہمان کی آمد کی خبر ملتے ہی شوبز کے بہت سارے اداکار خود کو دنیا کی نظروں سے چھپا لیتے تھے اور اکثر تو اس پر بات بھی نہیں کرتے تھے۔۔۔پھر اچانک ہی پتہ چلتا تھا کہ ان کے گھر خوشی آگئی۔۔۔لیکن اب بہت ساری ایسی شوبز خواتین ہیں جو نا تو اس بات کو چھپاتی ہیں بلکہ اکثر تو دنیا کو بتانے کے لئے خصوصی شو بھی کرتی ہیں
عروسہ صدیقی
کامیڈی اداکارہ عروسہ صدیقی نے حال ہی میں اپنا وزن حیرت انگیز طور پر کم کیا۔۔۔لیکن ان دنوں جب ان کے گھر میں ننھے مہمان حمزہ کی آمد متوقع تھی تو وہ کھل کر اس بات کا اقرار کرتی تھیں۔۔۔انہوں نے کوئی بے بی شاور تو نہیں کیا لیکن کھل کر وہ ایک فیشن شو میں اپنے آخری دنوں میں واک کرنے آئیں۔۔۔انہوں نے ریمپ پر ایک گاؤن پہنا اور فخر سے یہ بتا دیا کہ میں ماں بننے جا رہی ہوں۔۔۔
صنم جنگ
صنم جنگ ان میزبان اور اداکاراؤں میں سے ہیں جنہوں نے اپنے آخری مہینے تک مارننگ شو کیا اور ہر بڑھتا دن ان کے بڑھتے وزن کو سامنے لاتا گیا۔۔۔وہ اکثر اس بات پر پریشان بھی رہتیں کہ لوگ انہیں اس طرح دیکھتے ہیں لیکن پھر چینل کے مالکان نے ان کا حوصلہ بڑھایا اور انہوں نے اس بات کو اپنے لئے ایک اعزاز ہی سمجھا اور ہمیشہ کھل کر اپنے ان خوشی کے لمحات کو عوام سے شئیر کیا۔۔۔بیٹی کی پیدائش سے پہلے اور بعد صنم کو بڑھتے وزن کے حوالے سے کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا
ثروت گیلانی
ثروت گیلانی کو ان کی بولڈ طبیعت کے حوالے سے اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔۔۔لیکن وہ کبھی بھی اپنے کسی عمل سے شرمندہ نہیں ہوتیں۔۔۔بچے کی پیدائش سے پہلے انہوں نے ایک بہت خاص فوٹو شوٹ اپنے میاں کے ساتھ کروایا جس میں انہوں نے اپنے بچے کی آمد کا ظاہری اعلان کیا
فضا علی
میزبان اور اداکارہ فضا علی ایک بیٹی کی ماں ہیں۔۔۔ان کی بیٹی فرال کی پیدائش سے پہلے انہوں نے اپنی خوراک کا بہت خیال کیا اور دیسی گھی کا استعمال کیا۔۔۔نویں مہینے میں ان کا وزن کافی بڑھ گیا تھا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی اس خوشی کو ہمیشہ شیئر کیا۔۔۔ان کے گھر کافی سالوں بعد یہ خوشی آئی تھی
ندا یاسر
مارننگ شو کی میزبان بدا یاسر کا تیسرا بیٹا کافی سالوں بعد ان کی زندگی میں آیا ۔۔۔اور ان کے بڑے دونوں بچوں کے بعد یہ ایک لمبا وقفہ تھا۔۔۔دوران مارننگ شو وہ آخری دنوں تک بھی شو کی میزبانی کرتی رہیں۔۔ان کی حالت دیکھ کر اکثر لوگ انہیں یہ مشورہ دیتے بھی نظر آئے کہ اب وہ آرام کریں کچھ دن۔۔۔لیکن وہ شو کرتی رہیں اور پھر ایک بیٹے کی ماں بنیں۔۔۔