وہ کہتا ہے
کہ سوچو
خواب بکھریں تو
ہماری روح کے اندر
اندھیرا پھیل سکتا ہے
اور اس گہرے اندھیرے میں
کبھی ہم کھو بھی سکتے ہیں
مگر
کیسے کہوں اُنکو
جو دردِ دل کی لذًت سے
ہوئے ہوں آشنا ہمدم
وہ انجامِ محبت کی
کبھی پرواہ نہیں کرتے
-::::عبدالمطلب مقید::::-
کبھی ہم کھو بھی سکتے ہیں
مگر
کیسے کہوں اُنکو
جو دردِ دل کی لذًت سے
ہوئے ہوں آشنا ہمدم
وہ انجامِ محبت کی
کبھی پرواہ نہیں کرتے
-::::عبدالمطلب مقید::::-