کیا حدیث میں تصویر بنانا اور بنوانا حرم ہے – اگر حرام ہے تو آج کل اس کا کیا حکم ہے

  • Work-from-home

lovelyalltime

I LOVE ALLAH
TM Star
Feb 4, 2012
1,656
1,533
913

کسی جاندار کی تصویر بنانا حرام ہے نبی صلی الله علیہ وسلم نے ایک پردہ دیکھا جس پر گھوڑا بنا تھا جس کے پر تھے آپ نے اس قسم کے تخیلاتی غیر فطری تخلیق سے منع کیا

حدیث میں ہے کہ عائشہ رضی الله عنہا کے پاس گڑیاں تھیں جن سے وہ کھیلتی تھیں
اور ان پر قدغن نہیں کی گئی

لہذا یہ حرمت ممکن ہے غیر فطری چیزوں پر تھی وہ اشیاء جو الله نے پیدا کیں اور اس کی تخلیق ہیں ان کو کوئی بھی یہ سوچ کر نہیں بناتا کہ یہ میری تخلیق ہے
لیکن ایسی چیز بنانا جو تخیلاتی ہو وہ ممنوع ہے جسے اڑتے گھوڑے
وغیرہ

حدیث میں آیا ہے کہ روز قیامت کہا جائے گا کہ اب اس میں روح ڈالو
لہذا تمام ذی روح جسموں کی تصویر منع کی جاتی ہے جو احتیاط ہے

-فوٹو گرافی تصویر سازی نہیں عکس ہے لہذا اس میں قباحت نہیں ورنہ آئنیہ دیکھنا بھی حرام ہوتا


 
Top