گيسوئے
گيسوئے تاب دار کو اور بھي تاب دارکر
ہوش و خرو شکار کر، قلب و نظر شکار کر
عشق بھي ہو حجاب ميں، حسن بھي حجاب ميں
يا تو خود آشکار ہو يا مجھے آشکار کر
تو ہے محيط بے کراں، ميں ہو ذرا سي آبجو
يا مجھے ہمکنار کر يا مجھے بے کنار کر
ميں ہو صدف تو تيرے ہاتھ ميرے گہر کي آبرو
ميں ہو حزف تو تو مجھے گوہر شاہوار کر
نغمہ نو بہار اگر ميےے نصيب ميں نہ ہو
اس دم نيم سوز کو طائرک بہار کر
باگ بہشت سے مجھے حکم سفر ديا تھا کيوں
کار جہاں دراز ہے، اب مرا انتظار کر
روز حساب جب مرا پيش ہو دفتر عمل
آپ بھي شرمسار ہو، مجھ کو بھي شرمسار کر
گيسوئے تاب دار کو اور بھي تاب دارکر
ہوش و خرو شکار کر، قلب و نظر شکار کر
عشق بھي ہو حجاب ميں، حسن بھي حجاب ميں
يا تو خود آشکار ہو يا مجھے آشکار کر
تو ہے محيط بے کراں، ميں ہو ذرا سي آبجو
يا مجھے ہمکنار کر يا مجھے بے کنار کر
ميں ہو صدف تو تيرے ہاتھ ميرے گہر کي آبرو
ميں ہو حزف تو تو مجھے گوہر شاہوار کر
نغمہ نو بہار اگر ميےے نصيب ميں نہ ہو
اس دم نيم سوز کو طائرک بہار کر
باگ بہشت سے مجھے حکم سفر ديا تھا کيوں
کار جہاں دراز ہے، اب مرا انتظار کر
روز حساب جب مرا پيش ہو دفتر عمل
آپ بھي شرمسار ہو، مجھ کو بھي شرمسار کر