ہر ماہ تين روزے ركھنے كى ترغيب والى احاديث
ذيل ميں ہر ماہ تين روزے ركھنے كى ترغيب والى احاديث پيش كى جاتى ہيں
ا - ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے مجھے تين چيزوں كى وصيت فرمائى، كہ موت تك ان پر عمل كرتا رہوں، ہر ماہ تين روزے ركھنا، چاشت كى نماز ادا كرنا، اور وتر ادا كركے سونا
صحيح بخارى حديث نمبر ( 1124 ) صحيح مسلم حديث نمبر - 721
ب ـ معاذۃ عدويہ بيان كرتى ہيں كہ انہوں نے رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى زوجہ محترمہ عائشہ رضى اللہ تعالى سے دريافت كيا: كہ كيا رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم ہر ماہ تين روزے ركھا كرتے تھے؟
تو انہوں نے جواب ديا جى ہاں، تو ميں نے انہيں كہا: وہ مہينہ كے كونسے دنوں ميں يہ روزے ركھا كرتے تھے ؟
تو انہوں نے جواب ديا: انہيں كوئى پرواہ نہيں مہينہ كے كسى بھى دنوں ميں ركھ ليا كرتے تھے
صحيح مسلم حديث نمبر - 1160
ج ـ جرير بن عبد اللہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" ہر ماہ تين روزے ركھنا سارے زمانے كے روزے ہيں، اور ايام بيض تيرہ چودہ اور پندرہ كا دن ہے "
سنن نسائى حديث نمبر ( 2420 ) علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے صحيح الترغيب ( 1040 ) ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.
د ـ ابو ذر رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے مجھے فرمايا:
" جب مہينہ ميں كوئى روزہ ركھنا چاہو تو تيرہ چودہ اور پندرہ كا روزہ ركھو"
سنن ترمذى حديث نمبر ( 761 ) سنن نسائى حديث نمبر ( 2424 ) علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے صحيح ترغيب ( 1038 ) ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.