قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نئے عزم کیساتھ میدان میں اترے گا جب کہ لارڈز میں کامیابی کے جوش وخروش پر قابو پاتے ہوئے اگلے معرکے کی تیاری کرنا ہوگی۔قومی کرکٹ ٹیم لندن میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کے بعد منگل کو مانچسٹر کا رخ کرچکی ہے۔ جہاں اولڈ ٹریفورڈ کا میدان جمعہ کو شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کا میزبان ہوگا، یوں کھلاڑیوں کو نیٹ پریکٹس کیلیے دو دن میسر آئیں گے، پش اپس لگاکر لارڈز میں فتح کا جشن منانے والے کرکٹرز سے کپتان مصباح الحق نئے معرکے کیلیے عزم نو کا تقاضا کررہے ہیں۔ کپتان نے کہا ہے پاکستانی ٹیم کو پہلی کامیابی کے جوش وخروش پر قابو پاتے ہوئے اگلے مشکل امتحان کی تیاری کرنا ہوگی