Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,209 3,477 1,313 Dubai May 16, 2023 #28,461 آج کا دن بھی کاٹ لیا ہے ہنستے ہنستے کاموں میں تیرے دھیان سے بچتے بچتے شُکر ہُوا یہ شام ڈھلی
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,209 3,477 1,313 Dubai May 17, 2023 #28,462 رکھنے والے نے عجب ڈھنگ سے رکھا ہے ہمیں سبز ہوتے بھی نہیں شاخ سے جھڑتے بھی نہیں
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,209 3,477 1,313 Dubai May 18, 2023 #28,463 میں وہ ہنگامہ ہوں جس کا نہیں کوئی بھی اثر تُم وہ چُپ ہو جسے آواز کہا جاتا ہے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,209 3,477 1,313 Dubai May 19, 2023 #28,464 موسمِ ہجر کی نمناک اُمیدوں کی طرح ہم نے چُپ چاپ اُسے راہ بدلتے دیکھا
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,209 3,477 1,313 Dubai May 20, 2023 #28,465 تیری تاثیر الگ ہے کہ تیرے بارے میں سوچتا ہوں تو کوئی زخم سا بھر جاتا ہے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,209 3,477 1,313 Dubai May 21, 2023 #28,466 میں نے سامانِ سفر باندھ کے پھر کھول دیا ایک تصویر نے دیکھا مجھے الماری سے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,209 3,477 1,313 Dubai May 22, 2023 #28,467 تِری خوشبو ، تِری باتیں، تِرا چہرا، تِری یادیں چُھپانے کو مِرے دل میں ہزاروں قید خانے ہیں
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,209 3,477 1,313 Dubai May 23, 2023 #28,468 پھر دل کو ہو گئی ہے وہی راہ گزر عزیز پھر آ گئے فریب میں ہم مدتوں کے بعد
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,209 3,477 1,313 Dubai May 24, 2023 #28,469 میں نے دیکھا ہے تیرے ہونے سے میری آنکھوں میں خواب رہتے ہیں
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,209 3,477 1,313 Dubai May 25, 2023 #28,470 خاموش ہے گاؤں تِری ہجرت کے ہی دن سے پیڑوں پہ پرندے بھی تِرے بعد نہ بولے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,209 3,477 1,313 Dubai May 26, 2023 #28,471 زنجیر میں الجھے ہیں کہیں وقت کے پاوں وہ دن جو گزرنا تھا گزرتا بھی نہیں ہے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,209 3,477 1,313 Dubai May 28, 2023 #28,472 کُندن ہوئے ہیں آگ بھی اپنی جلا کے ہم ہم پرکسی سُنار کی مرضی نہیں چلی
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,209 3,477 1,313 Dubai May 29, 2023 #28,473 عُمرِ رواں کے رخت میں ایسا نہیں کوئی جو پَل تُمہاری یاد سے باہر بسر ہوا
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,209 3,477 1,313 Dubai May 30, 2023 #28,474 بُھولے سے لکھ دیا تھا تِرا نام جس جگہ اب تک وہاں اُترتے ہیں خوشبو کے قافلے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,209 3,477 1,313 Dubai May 31, 2023 #28,475 تیری دہلیز پہ اقرار کی امید لیے پھر کھڑے ہیں تِرے انکار کے مارے ہوئے لوگ
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,209 3,477 1,313 Dubai Jun 1, 2023 #28,476 اِک دُھوپ سے اُلجھا ہوا سایہ ہے کہ میں ہوں اِک شام کے ہونے کا بھروسہ ہے کہ تم ہو
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,209 3,477 1,313 Dubai Jun 2, 2023 #28,477 میں دل کی خواہشات سے مجبور تھا مگر میں دل کی واردات میں شامل نھیں رہا
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,209 3,477 1,313 Dubai Jun 3, 2023 #28,478 نیند کی گولیاں لے لیتے ہیں ورنہ ہم لوگ رات کے پچھلے پہر سانس نہیں لے سکتے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,209 3,477 1,313 Dubai Jun 4, 2023 #28,479 زندگی اِتنی بھی دشوار نہیں تیرے بغیر تُجھ کو ہر روز سرِ شام بُھلانا ہی تو ہے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,209 3,477 1,313 Dubai Jun 5, 2023 #28,480 میں وہ صحرا جسے پانی کی ہوس لے ڈُوبی تُو وہ بادل جو کبھی ٹوٹ کے برسا ہی نہیں