شانی مہر! آپ نے جو 'پرو ٹائپرز' نامی ویب سائٹ بتائی ہے تو ساتھ میں کچھ تفصیل بھی بتانی چاہئے تھی، چلیں کوئی بات نہیں میں بتا دیتا ہوں۔
یہ آن لائن ٹائپنگ کی ویب سائٹ ہے، جس میں کچھ انگریزی کے حروف ٹائپ کرنے ہوتے ہیں۔
ان کو 'کیپچا' کہتے ہیں۔
کیپچا کے بارے میں تقریبا تمام لوگ جانتے ہیں، مگر پھر بھی تھوڑی تفصیل بتا دیتا ہوں۔
کیپچا چند ایک انگریزی حروف اور ہندسوں کا مجموعہ ہوتا ہے، جو کسی بھی ویب سائٹ میں اکاؤنٹ بنانے سے پہلے مکمل کرنا ہوتا ہے۔ اسکا مقصد یہ ہوتا ہے کہ کوئی کمپیوٹر پروگرام/ بوٹ کسی ویب سائٹ پر آٹو میٹک طریقے سے اکاؤنٹ نہ بنا سکے، اگر یہ سیکیورٹی نہ ہو تو کمپیوٹر پروگرام کسی بھی ویب سائٹ کا کافی نقصان کر سکتے ہیں، فرضی اکاؤنٹ بنا بنا کر۔
پرو ٹائپرز میں ممبرز کو مختلف کیپچا ٹائپ کرنے کو دیے جاتے ہیں، اور ممبر کو ہر ایک کیپچا زیادہ سے زیادہ 15 سیکنڈز میں ٹائپ کرنا ہوتا ہے۔
ٹائپنگ کے 2 طریقے ہیں،
ایک تو یہ کہ کیپچا کے الفاظ باری باری ظاہر ہوں گے، یعنی جیسے ہی آپ پہلا کیپچا ٹائپ کریں گے، تو دوسرا کیپچا ظاہر ہو جائے گا، اور اس کو ٹائپ کرتے ہی تیسرا، اور یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہتا ہے۔
دوسرا طریقہ ان ویب سائٹ کا 'بِیٹا" ورژن ہے، جس میں کیپچا مسلسل ظاہر ہوتے رہتے ہیں اور قطار میں لگ جاتے ہیں، اور پہلا کیپچا ٹائپ کر کے آپ کو دوسرے کیپچا کے ظاہر ہونے کا انتظار کرنے کی کوفت نہیں اُٹھانی پڑتی۔ اور تمام کام بغیر کسی وقفے کے جاری رہتا ہے۔
آمدنی
اس میں کچھ خاص آمدنی کے مواقع نہیں ہیں، ہاں اگر آپ کے بہت سارے ریفرلز ہیں جو ایکٹو ہیں، تو پھر آپ اس سے ماہانہ سیکڑوں ڈالر کما سکتے ہیں۔
عموما آپ کو ایک ہزار کیپچا ٹائپ کرنے کا 1 ڈالر ملتا ہے۔ مگر 1000 کیپچا ٹائپ کرنے میں کافی وقت صرف ہو جاتا ہے، اس لیے یہ کوئی معقول جاب نہیں ہے (میرے ذاتی خیال کے مطابق!)۔ کبھی 1000 کیپچا کا ریٹ 1 ڈالر سے زیادہ بھی ہو جاتا ہے، اور کبھی 1 ڈالر سے کم۔ اور یہ ریٹ تقریبا ہر گھنٹے بدلتا رہتا ہے۔
اس کے علاوہ آدمی اس کام کی یکسانیت کی وجہ سے بور ہو جاتا ہے۔
ہاں! یہ کام ایسے لوگوں کے لیے بہترین ہے جو کہ ٹائپنگ سیکھنا چاہتے ہیں۔ کیونکہ اس کام میں اُن کی ٹائپنگ کی پریکٹس بھی ہو جاتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کچھ پیسے بھی مل جاتے ہیں۔
اس میں پے پال اور لبرٹی ریزرو سے پیسے لینے کا آپشن ہے، پے پال تو پاکستان میں چلتا ہی نہیں ہے، اور لبرٹی ریزرو والوں نے بھی آجکل اپنی سروسز بند کی ہوئی ہیں۔
دوستو! میں یہ کام کر کے چھوڑ چکا ہوں۔ اس لیے آپ کو بھی اس میں شامل نہ ہونے کا مشورہ دیتا ہوں، ہاں اگر ابھی آپ ٹائپنگ سیکھنا چاہتے ہیں تو اس سے بہتر کوئی جگہ نہیں۔
تو دوستو! اگر آپ اس میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو پہلے اچھی طرح سوچ لیجیے۔
اللہ حافظ و ناصر