bohat zabardastشب کی تنہائی میں اشکوں سے بُنا جاتا ہے
یونہی ہوتا نہیں تیاّر لباسِ تقویٰ
حُسنِ روحانی کو کچھ اور جِلا دیتا ہے
دل کے دُونے کرے انوار لباسِ تقویٰ
اُس کو بھاتا نہیں پھر کوئی لباسِ زریں
پہن لیتاہے جو اِک بار لباسِ تقویٰ
ہو جِسے نِت نئے فیشن کے لباسوں کی طلب
اُس کی نظروں میں ہے بے کار لباسِ تقویٰ