پھر اس کے بعد گر گیا سونے کا بھاؤ بھی
اک شام اس نے کان سے جھمکا اتارا تھا[DOUBLEPOST=1351968889][/DOUBLEPOST]
میں کنارہ ہوں، مجھے ناز ہے یک سمتی پر
تم سمندر ہو جو بکھروگے تو پچھتاؤ گے
ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﺑﺪﻟﻮﮞ ﺗﻮ ﺗﻐﯿﺮ ﮨﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺫﺍﺕﺗﻠﮏ
ﺗﻮ ﺟﻮ ﺑﺪﻟﮯ ﺗﻮ ﺷﺐ ﻭ ﺭﻭﺯ ﺑﺪﻝ ﺟﺎﺗﮯﮨﯿﮟ[DOUBLEPOST=1351969157][/DOUBLEPOST]میں بارشوں میں جُدا ہو گئی ہوں اُس سے مگر
یہ میرا دل، مِری سانسیں_____ امانتیں اُس کی
[DOUBLEPOST=1351969490][/DOUBLEPOST]تجھ کو آواز دیں یہ تاب کہاں
ہم خود اپنی صدا سے ڈرتے ہیں
اب جس کے جی میں آئے پائے وہ روشنی
ہم نے تو دل جلا کر سر عام رکھ دیا
ہجر کی شب میں دیکھ لو آ کے میرے چاند
میرے آنسو اور یہ تا رے ایک سے ہیں[DOUBLEPOST=1351970351][/DOUBLEPOST]کبھی ہم بھیگتے ہیں چاہتوں کی تیز بارش میں
کبھی برسوں نہیں ملتے کسی ہلکی سی رنجش میں
عید کا چاند نظر آئے گا جس دم مجھ کو
میں تیرے وصل کی اے دوست دعا مانگوں گی
میں جو برسوں سے ہوں تنہائی کے صحرا میں مقیم
اب تیرے عہد رفاقت کی گھٹا مانگوں گی