روٹی ایران کی
ایک کوچے میں دیکھا کہ ایک کیل سے کوئی لمبی سی چیز لٹک رہی ہے۔ بظاہر نان معلوم ہوتا تھا اور تھا بھی لیکن کوئی ڈھائی تین گز لمبا۔ یہ محظ اشتہار کے طور پر تھا۔ اندر دیکھا کہ ہر وضع قطع کی روٹیاں ہیں۔ کوئی توے کے برابر ہے، کوئی پرات کے برابر۔ دیوار پر جابجا کھونٹیاں لگی ہوئی ہیں اور روٹیاں ان سے لٹکی ہوئی ہیں۔۔۔ ۔۔ ایک صاحب نے ایک دو فیٹ قطر کی روٹی لی اور بغیر کسی چیز میں لپیٹے سائیکل کے کیرئیر پر رکھ کر یہ جا وہ جا۔