وہ ہستی ہم سے جدا ہوئی جب
تو ایسے لگتا تھا جیسے دنیا
تاریک جنگل سا بن گئی ہے
وہ ہم سے بچھڑی تو ہم نے جانا
کہ گل سے خوشبو جدا ہوئی ہے
اب اس سے بچھڑے برس دو گزرے
ہر لمحہ صدیوں سے بھی تھا بھاری ۔
اے میری ماما ۔۔!! ہمارے دل پر
ہے تیری یادوں کی پہرہ داری
ہائے جدائی کا سارا منظر
میری نگاہ میں پیوست ہے اب ۔
میں کیسے بھولوں وہ ایک لمحہ
وہ وقتِ رخصت کی آخری شب ۔
میں سوؤں جاگوں ہنسوں یا روؤں
یہ ذہن تجھ کو ہی سوچتا ہے ۔
اور تیرے ہجر کا کالا بچھو
اس دل کے گھاؤ کو نوچتا ہے ۔
تیری نازوں پلی یہ بیٹی, وصال مانگے
وہ بیتے لمحے،وہ سال مانگے ۔
ماں ایسا کرلو مجھے بلا لو
آگوش اپنی میں اب سلا لو
میں کب تک اشکوں کو یوں چھپاؤں
تم ایسا کر لو مجھے چھپا لو
#Angela_Angii
#Meem_Aroosh