- Zindagii Haii Udaass Oor Tanha -

  • Work-from-home

soul_snatcher

TM Star
Oct 19, 2014
3,231
369
1,183
Islamabad
چھڑ گئی اُس سے اہلِ درد کی بات
دیکھیے کیا ہو صورتِ حالات
زندگی ہے اُداس اور تنہا
جیسے یخ بستہ کوہسار کی رات
ہر طرف ہے ہجومِ تنہائی
جیسے جنگل میں وحشیوں کی برات
کتنی کمیاب ہے متاعِ خلوص
یومِ عاشور جیسے موجِ فرات
رات تُو اِس طرح سے یاد آیا
جیسے نازل ہوں ذہن پر آیات
ماورا ہے حروف سے وہ بدن
شل ہُوئی جا رہی ہیں تشبیہات
کس نے چھینا تبسّم غمِ دوست؟
ڈوبتی جا رہی ہے نبضِ حیات
میں نے مانا ہے ایسے خالق کو
جس کی تخلیق کو نہیں ہے ثبات
ایسے تقسیم ہو رہا ہے بشر
جس طرح بانٹ دے کوئی خیرات
چاند بھی پتھروں کی وادی ہے
دیکھ اپنی عظیم تخلیقات
میں نے پایا ہے وہ جہاں محسنؔ
جس میں ممکن نہیں دُکھوں سے نجات
 
Top