Eid Mehfil...sher Sharing Shuru

  • Work-from-home

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
یار کو ہم نے جابجا دیکھا
کہیں ظاہر کہیں چھپا دیکھا
نہیں جانوں، بھلا میں کیوں دمِ دیدار رقصاں ہوں
مگر ناز اِس پہ ہے مجھ کو، کہ پیشِ یار رقصاں ہوں
جو چھیڑے نغمہ وہ ہر بار، میں ہر بار رقصاں ہوں
کسی بھی طرز پہ چاہے میرا وہ یار، رقصاں ہوں
تُو وہ قاتل، بہائے خوں تماشے کے لئے میرا
میں وہ زخمی، کہ زیرِ خنجرِ خونخوار رقصاں ہوں
 
  • Like
Reactions: Ally

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
پہلے دن جو خامہء قدرت نے لکھا لفظ لفظ
ہو گیا اب صفحہء عالم پر ہویدا لفظ لفظ
پورے وحدت کے معنی کوئی پا سکتا نہیں
ذہن میں کس کے یہ آ سکتا ہے پورا لفظ لفظ
کیسا مضمون ہے مسلسل نسخہء ایجاد کا
دفتر عالم کا ہے پیچیدہ کیسا لفظ لفظ
چشم عبرت سے مطالعہ کر کتابِ کائنات
تاکہ آ جائے سمجھ میں تیری اس کا لفظ لفظ
نہ حریف جاں نہ شریک غم شب انتظار کوئی تو ہو
کسے بزم شوق میں لائیں ہم دل بے قرار کوئی تو ہو

کسے زندگی ہے عزیز اب، کسے آرزوئے شب طرب
مگر اے نگار وفا طلب ترا اعتبار کوئی تو ہو
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
خوبصورت سی آنکھیں
، معصوم سا چہرہ
، میٹھی سی آواز
، پیارا سا اخلاق
، خوش مزاجی کا انداز
یہ تو ہو گئی میری بات۔۔۔۔
اور سنائیں ! کیسے ہیں آپ؟
نہ جنوں میں تشنگی ہے، نہ وصال ِ عاشقانہ
مری زندگی کا شاید، یہیں تھم گیا زمانہ

نہ صدا ہے محرموں کی، نہ نظر وہ ساحرانہ
نہ وفا ہے دوستوں کی، نہ عطائے دلبرانہ

میرے ہجر کے فسانے ہیں مکاں سے لا مکاں تک
نہ چمن نہ گل نہ بلبل نہ بہار و آب و دانہ
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
Mar gya ho koi kisi k bichernay se,
Aik Aisi Koi Misaaal day mujh ko
مطلبی دنیا کے لوگ کھڑے ہیں ہاتھوں میں پتھر لے کر
میں کہاں تک بھاگوں شیشے کا مقدر لے کر
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
Buhut Umdaa Sister Ji ...

کہنے لگے کہ ہم کو تباہی کا غم نہیں
میں نے کہا کہ وجہء تباہی یہی تو ہے
ہم لوگ ہیں عذاب الٰہی سے بے خبر
سب سے بڑا عذاب الٰہی یہی تو ہے
دشمنی میں کہاں وہ ہوتے ہیں
دوستی میں جو وار ممکن ہیں
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
نہ جنوں میں تشنگی ہے، نہ وصال ِ عاشقانہ
مری زندگی کا شاید، یہیں تھم گیا زمانہ

نہ صدا ہے محرموں کی، نہ نظر وہ ساحرانہ
نہ وفا ہے دوستوں کی، نہ عطائے دلبرانہ

میرے ہجر کے فسانے ہیں مکاں سے لا مکاں تک
نہ چمن نہ گل نہ بلبل نہ بہار و آب و دانہ

Yeh Hijr kia hai yeh wisaal kia hai
yeh gardish e maah o saal kia hai
yeh jumla rasmi sahi magar
kabhi to pocho keh haal kia hai
 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
نہ حریف جاں نہ شریک غم شب انتظار کوئی تو ہو
کسے بزم شوق میں لائیں ہم دل بے قرار کوئی تو ہو

کسے زندگی ہے عزیز اب، کسے آرزوئے شب طرب
مگر اے نگار وفا طلب ترا اعتبار کوئی تو ہو

ﺑﺎﺭﺵ ﺑﺎﺩﻝ ﺗﻢ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ
ﺧﻮﺷﺒﻮ ﻣﻮﺳﻢ ﺗﻢ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ
ﮐﺎﻟﮯ ﺑﺎﺩﻝ ﺭﻡ ﺟﻬﻢ ﺑﺎﺭﺵ
ﻧﯿﻼ ﺁﻧﭽﻞ ﺗﻢ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ
ﺑﮩﺘﯽ ﻧﺪﯾﺎ ﮔﺮﺗﺎ ﭘﺎﻧﯽ
ﺁﻧﮑﻬﯿﮟ ﺁﻧﺴﻮ ﺗﻢ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ
ﭘﺎﺱ ﮐﺴﯽ ﺩﺭﯾﺎ ﮐﮯ ﮐﻮﺉ
ﺑﻬﯿﮕﺎ ﺟﻬﻮﻧﭙﮍ ﺗﻢ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ
ﺩﻭﺭ ﮐﺴﯽ ﮐﻮﺋﻞ ﮐﯽ ﮐﻮ ﮐﻮ
ﮔﮩﺮﺍ ﺟﻨﮕﻞ ﺗﻢ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ
ﺑﺮﮐﻬﺎ ﺭﻡ ﺟﻬﻢ ﮔﯿﺖ ﺳﻨﺎﮰ
ﺟﻬﺮﻣﭧ ﮈﺍﻟﮯ ﺗﻢ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ
ﺩﻭﺭ ﮐﮩﯿﮟ ﭘﺮ ﭼﻬﻮﭨﺎ ﺳﺎ ﺍﮎ
ﮐﭽﺎ ﺳﺎ ﮔﻬﺮ ﺗﻢ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ
ﮐﻨﺪﻫﺎ ﺗﯿﺮﺍ ﺍﻭﺭ ﺳﺮ ﻣﯿﺮﺍ
ﭘﺎﮔﻞ ﺳﯽ ﭼﭗ ﺗﻢ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ

 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
یقین ٹوٹ گیا تو بحال پھر نہ ہوا
یہ وہ زوال ہے جس کو کمال پھر نہ ہوا

بس ایک بار کسی رو میں اس کو سوچا تھا
اس آئینے میں دھڑکتا خیال پھر نہ ہوا

محبت... اب نہیں ہو گی__، یہ کچھ دیر بعد میں ہو گی..
گُزر جائیں گے جب یہ دن___، یہ اُن کی یاد میں ہو گی..
 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
یوں نہ مل مجھ سے خفا ہو جیسے
ساتھ چل موجِ صبا ہو جیسے
لوگ یوں دیکھ کر ہنس دیتے ہیں
تو مجھے بھول گیا ہو جیسے
موت بھی آئی تو اس ناز کے ساتھ
مجھ پہ احسان کیا ہو جیسے
ایسے انجان بنے بیٹھے ہو
تم کو کچھ بھی نہ پتا ہو جیسے
ہچکیاں رات کو آتی ہی رہیں
تو نے پھر یاد کیا ہو جیسے
زندگی بیت رہی ہے دانش
اک بے جرم سزا ہو جیسے





اسے سوچا تھا پر دیکھا نہیں تھا
و ہ لگتا تھا، مگر میرا نہیں تھا
مجھے یہ رنج وہ ہوگا اکیلا
تھا میرا وہم، وہ تنہا نہیں تھا
و ہ جس نے رخ بدل کر راہ بدلی
میری مانو کہ وہ 'دریا' نہیں تھا
محبت ایک طرفہ تو نہیں تھی
دلوں کا معاملہ، سودا نہیں تھا
نہ جانے کس کے رنگ میں رنگ گیا ہے
وہ جب میرا تھا تو ایسا نہیں تھا
اسے دے کر دعائیں کرتا رخصت
تھا مجھ میں حوصلہ، اتنا نہیں تھا

 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
بے خودی بے سبب نہیں غالب
کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے

عشق جب عین ذات ہو جائے
خالقِ معجزات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہو جائے
عمر بھر چُپ رہو تو ممکن ہے
کُن کہو،۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کائینات ہو جائے۔۔

 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ہم ضعیفوں کو کہاں آمد و شد کی طاقت
آنکھ کی بند ہوا کوچہ جاناں پیدا

جن شاموں میں تمہیں بھولنا چاہیں
وہی راتیں عذاب ہوتی ہیں.......
اپنی یادوں کے سلسلے روکو
میری نیندیں خراب ہوتی ہیں.........
 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
یہ محبت کی کہانی نہیں مرتی لیکن
لوگ کردار نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں
ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺗﮏ ﮐﻮ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺅ ﭘﮧ ﻟﮕﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﻮﮞ
ﻣﯿﮟ ﺧﻄﺮﻧﺎﮎ ﺟﻮﺍﺭﯼ ﮨﻮﮞ ﻣﺮﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﻧﮧ ﭼﻞ

 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
ہجر کی رات کا انجام تو پیارا نکلا
وہی سورج کہ جو ڈوبا تھا
دوبارہ نکلا . . .
 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi
Top