Eid Mehfil...sher Sharing Shuru

  • Work-from-home

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
پھول سے خوشبو ابھی برہم نہیں
پھر بھی تیری یاد کے موسم نہیں
پھول کیسے مسکرائیں دوستو!
میرے ہونٹوں پر اگر شبنم نہیں
تو بھی میری آرزو میں جل گیا
میں بھی تیرے ہجر میں کچھ کم نہیں
میں وفا کی خواہشوں میں لٹ گئی
اور بھی کوئی لوٹ لے تو غم نہیں

واہ

انا کی آگ میں چاہت کے پھول جھونکے گا
وہ اعتبار کی آنکھوں میں دھول جھونکے گا
جو اختلاف کی آتش کبھی بھڑک اٹھی
تو مجھ کو ڈر ہے وہ پہلے اصول جھونکے گا
 
  • Like
Reactions: whiteros

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
مجھے خبر تھی میرے بعد وہ بکھر جاتا
سو اس کو کس کے بھروسے پہ چھوڑ کر جاتا
وہ کوئ نشہ نہیں تھا کہ ٹوٹتا مجھ میں
وہ سانحہ بھی نہیں تھا کہ جو گزر جاتا
وہ خواب جیسا کوئ تھا نگار خانہ ء حسن
میں جتنا دیکھتا وہ اتنا ہی سنور جاتا

مجھ کو افسوس نہیں اپنے لہو ہونے کا
تیرے گلشن کی بہاریں تو نکھر آئی ہیں
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
زندہ رہیں بھی تو کیا مر جائیں بھی تو کیا
سر شام دنیا سے گزر جائیں بھی تو کیا
اپنی ھستی بھی کیا ہے اس زمانے کے سامنے
خشک پتوں کی مانند بکھر جائیں بھی تو کیا
کون منتظر ہو گا اب ھمارے لیے وہاں
رات بہت گہری ہے گھر لوٹ جائیں بھی تو کیا
درد جدائی تو اب ساتھ رہے گی عمر بھر
سنگ درد کے دیکھو اب مسکرائیں بھی تو کیا
اب تم ہو غم ہے اور بس تنہائی ہے تنویر!
قصہ غم بھلا کسی کو سنائیں بھی تو کیا

موت جب زندگی سے بہتر تھی
ہم نے وہ وقت بھی گزارا ہے
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
ڈوبتا سورج تیری یاد طلوع کرکے جاتا ہے
تو بس میں نہیں جیسے خدا کا نظام ہو
تُم اک چراغ کی خیرات دے رہے ہو مجھے
میں آفتاب سے دامن چھڑا کے آیا ہوں
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
ﻣﯿﮟ ﮐﺘﻨﺎ ﻣُﺨﺘﻠﻒ ﺳﺎ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﮨﻮﮞ
وہ کتنی ﺧﻮﺏ ﺻﻮﺭﺕ ﮨﮯ ﺍﺑﮭﯽ تک
گفتگو کرنے کا کچھ اس میں ہنر ایسا تھا
وہ میری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
کہیں سے میکدے میں اس طرح کے آدمی لاؤ
کہ جن کی جنبشِ اَبرو سے ایماں لڑکھڑاتے ہیں
یقینا حشر کی تقریب کے لمحات آپہنچے

قدمِ ساغرؔ قریب کوئے جاناں لڑکھڑاتے ہیں
بہت خوب

ہم جڑے رہتے تھے آباد مکانوں کی طرح
اب یہ باتیں ہمیں لگتی ہیں فسانوں کی طرح
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
ﻭﺣﯽ ﺍُﺗﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﯿﺎ ﺯﻣﺎﻧﮯ ﭘﺮ____ ؟
ﻟﻮﮒ ﮐﮩﺘﮯ ﺗﮭﮯ، ﺗﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﮮ ﮔﺎ ﻣﺠﮭﮯ

‪‬
سب کے سب اس پر متفق ٹہرے
سب نے میرا ہی انحراف کیا
یا تو رائے نہ دی خاموش رہے
ورنہ پھر کُھل کے اختلاف کیا
 

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
سب کے سب اس پر متفق ٹہرے
سب نے میرا ہی انحراف کیا
یا تو رائے نہ دی خاموش رہے
ورنہ پھر کُھل کے اختلاف کیا
uska andaz e sukhan sab se juda tha shayed
baat lagti hui lehja wo mukarne wala!
 
Last edited:
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
محفل آرا تهے، مگر پهر کم نما ہوتے گئے
دیکھتے ہی دیکھتے ہم کیا سے کیا ہوتے گئے
ناشناسی دہر کی، تنہا ہمیں کرتی گئ
ہوتے ہوتے ہم زمانے سے جدا ہوتے گئے ... !

یوں نہ مل مجھ سے خفا ہو جیسے
ساتھ چل موجِ صبا ہو جیسے
لوگ یوں دیکھ کر ہنس دیتے ہیں
تو مجھے بھول گیا ہو جیسے
موت بھی آئی تو اس ناز کے ساتھ
مجھ پہ احسان کیا ہو جیسے
ایسے انجان بنے بیٹھے ہو
تم کو کچھ بھی نہ پتا ہو جیسے
ہچکیاں رات کو آتی ہی رہیں
تو نے پھر یاد کیا ہو جیسے
زندگی بیت رہی ہے دانش
اک بے جرم سزا ہو جیسے
 
  • Like
Reactions: whiteros

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
ﺗﻮ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﮯ ﻭﮦ ﭘﯿﺸﺎﻧﯽ، ﻭﮦ ﺭﺧﺴﺎﺭ ﻭﮦ ﮨﻮﻧﭧ،
ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺟﻦ ﮐﮯ ﺗﺼﻮﺭ ﻣﯿﮟ ﻟﭩﺎ ﺩﯼ ﮨﻢ ﻧﮯ۔۔
ﺗﺠﮫ ﭘﮧ ﺍﭨﮭﯽ ﮨﯿﮟ ﻭﮦ ﮐﮭﻮﺋﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺳﺎﺣﺮ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ،
ﺗﺠﮫ ﮐﻮ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﻋﻤﺮ ﮔﻨﻮﺍ ﺩﯼ ﮨﻢ ﻧﮯ ....

سب نے اپنی اپنی آنکھوں پر نقابیں ڈال لیں
جو لکھا ہے شہر کی دیوار پر دیکھے گا کون

بے ستارہ زندگی کے گھر میں اب بھی رات کو
اک کرن تیرے خیالوں کی مگر دیکھے گا کون
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
shukrann
فرصت قلیل اور کہانی طویل ہے.
شکوے تو ہیں ہزار مگر جانے دیجیے.
اہلِ دل کی انجمن میں آ کبھی
ان کی دنیا یار جانی اور ہے
نامہ بر کو کچھ بھی ہم پیغام دیں
داستان اس نے سنانی اور ہے
 
  • Like
Reactions: Hoorain

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
اہلِ دل کی انجمن میں آ کبھی
ان کی دنیا یار جانی اور ہے
نامہ بر کو کچھ بھی ہم پیغام دیں
داستان اس نے سنانی اور ہے
ہے مری عمر جو حیران تماشائی ہے
اور اک لمحہ ہے جو زیر و زَبَر ہے مجھ میں
 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
Hotalaa'n dy aih Khaali Kamry
Menoo'n tak dy rehendy nai'n
Meriyaa'n pagal galla'n sun ke
dair tak hans dy rehendy nai'n
شبِ انتظار کی کشمکش میں نہ پوچھ کیسے سحر ہوئی
کبھی اک چراغ بجھا دیا کبھی اک چراغ جلا دیا
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
کبھی ایسے بھی ہوتا ہے یو نہی بیٹھے بٹھائے ہی
میری آنکھوں میں دریائوں کے دھارے جاگ اٹھتے ہیں

سب ہوائیں لے گیا میرے سمندر کی کوئی
اور مجھ کو اک کشتی بادبانی دے گیا
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
میرے چارہ گر، میرے مہرباں !
میری زندگی کی کتاب میں،میرے روز و شب کے حساب میں،
تیرا نام جتنے صفحوں پہ ہے،تیری یاد جتنی شبوں میں ہے،
وہی چند صفحے ہیں" متاعِ جان"اُنہی رتجگوں کا شمار ہے !
کشتیاں ٹوٹ گئی ہیں ساری
اب لئے پھرتا ہے دریا ہم کو
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
تمھیں آرزُوئے جاں لِکھُوں، یا جانِ آرزُو
تُو ہی بتا دے، ناز سے، ایمانِ آرزُو

آنسو نِکل رہے ہیں تصوّرمیں بَن کے پھُول
شاداب ہو رہا ہے گُلستانِ آرزُو
دیکھنا قسمت کہ اپنے آپ پہ رشک آ جائے ہے
میں اسے دیکھوں بھلا کب مجھ سے دیکھا جائے ہے
 
  • Like
Reactions: Ally

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
تبسم ہے وہ ہونٹوں پر جو دل کا کام کر جائے
انہيں اس کي نہيں پروا، کوئي مرتا ہے، مر جائے
ہر گھڑی رائیگاں گزرتی ہے
زندگی اب کہاں گزرتی ہے
درد کی شام۔۔۔دشتِ ہجراں سے
صورتِ کارواں گزرتی ہے
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
جو ساز سے نکلی ہے وہ دھن سب نے سنی ہے
جو ساز پر گزری ہے وہ کس دل کو پتا ہے؟؟
اب ہوائیں ہی کریں گی روشنی کا فیصلہ
جس دئیے میں جان ہو گی وہ دیا رہ جائے گا
 
  • Like
Reactions: whiteros and Ally

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
اللہ رے چشمِ یار کی معجز بیانیاں
ہر اک کو ہے گماں کہ مخاطب ہمیں رہے
سُکھ کا موسم خیال و خواب ہوا
سانس لینا بھی اب عذاب ہوا
آنکھوں آنکھوں پڑھا کرو جذبے
چہرہ چہرہ کُھلی کتاب ہوا
 
  • Like
Reactions: Ally
Top